بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزمدارس اسلامیہ دین اسلام کی نشرو اشاعت کابہترین ذریعہ اورقلعہ ہیں: مولانامرغوب...

مدارس اسلامیہ دین اسلام کی نشرو اشاعت کابہترین ذریعہ اورقلعہ ہیں: مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی

مدارس اسلامیہ دین اسلام کی نشرو اشاعت کابہترین ذریعہ اورقلعہ ہیں:
مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکا مذاکراتی اجتماع بحسن وخوبی اختتام پذیر،کثیرتعدادمیں ضلعی صدورو نظماء،نائبین،اراکین عاملہ،اورمدعوئین خصوصی کی شرکت،نصاب تعلیم پرغوروفکرکرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل،ضلعی یونیٹوں کوفعال بنانے پر زور،دیگراہم فیصلوں کی منظوری

مدارسِ اسلامیہ کے درپیش چیلینجیز،ودیگرمسائل پرغوروفکرکرنے کے لئے آج کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکےریاستی دفترجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں ایک مذاکراتی اجتماع منعقدہوا،جس میں تمام ضلع کے صدورونظماء،نائبین،اراکین مجلس عاملہ،مدعوئین خصوصی اورنمائندہ شخصیات شریک ہوئیں۔اس مذاکراتی اجتماع کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارومعاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،جناب مولاناقاری مسلم ایازمظاہری صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جہاں آبادنے قران کریم کی تلاوت کی،محمددانش متعلم جامعہ مدنیہ نے نعت نبی ﷺپیش کیا،قرآن کریم کی تلاوت اورنعت نبیﷺ کے بعدباضابطہ پروگرام کاآغازہوا،اس موقع پررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی،المظاہری نے سات صفحات پرمشتمل سکریٹری رپورٹ بھی پیش کیا،جس میں انہوں نے بتایاکہ آج سے گیارہ ماہ اورتین دن قبل اسی جگہ پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکااجلاس مجلس عمومی منعقدہواتھا،اس میٹنگ میں منظورکردہ تجاویزکوزمین پراتارنے کی کوششیں کی گئیں،رپورٹ میں انہوں نے بتایاکہ سال گذشتہ اجتماعی امتحان کا فیصلہ لیاگیاتھا،اس پرعمل کرتے ہوئے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام کئی اضلاع میں اس کاتجربہ کیاگیا،اوراس کے مفیداثرات محسوس کئے گئے،نظام تعلیم کوبہترسے بہتربنانے کی کوششوں کابھی انہوں نے ذکرکیا۔واضح رہے کہ اجلا س کاعنوان”مذاکراتی اجتماع “کی مناسبت سے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ضلعی صدورونظمائے اعلی نے اپنے اضلاع کی کارکردگی کوپیش کیا،گیاسے مولاناقاری غضنفرعلی صاحب قاسمی،بانکاسے مولانامحمدشاہدانورقاسمی،بھاگلپورسے مفتی محمدالیاس صاحب استاذحدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر،کشن گنج سے مفتی مناظرنعمانی،سمستی پورسے قاری ممتازجامعی،جہاں آبادوارول سے مولانامظفرآفاق قاسمی،کٹیہارسے مفتی محمدمنصورعالم مظاہری،سارن سے مفتی محفوظ الرحمن قاسمی،پورنیہ سے مفتی شمس توحید،ارریہ سے مفتی عبدالوارث قاسمی،دربھنگہ سے مولانامفتی محمدصابر قاسمی،بیگوسرائے سے مولانامحمد صابرنظامی صاحب قاسمی،کھگڑیاسے مفتی برکت اللہ قاسمی،مونگیرسے مولاناعبداللہ بخاری نے اپنے اضلاع کی کارکردگی کوپیش کیا۔زمانہ کے تقاضہ کے مطابق نصاب تعلیم میں عصری علوم شامل کرنے سے متعلق کھل کرسبھوں نے اپنی رائے رکھی،موجودشرکاء نے کئی طرح کے نصاب تعلیم کوبھی پیش کیا،جس کے لئے اتفاق رائے سے،پانچ رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی،جس میں صدرمحترم وجنرل سکریٹری سمیت مولاناابوالکلام قاسمی،شمسی سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ،مفتی توقیرعالم قاسمی،مفتی الیاس صاحب بھاگلپورکے نام شامل کئے گئے،ریاستی ذمہ داران کو اس بارے میں اختیاردیاگیاکہ کسی ایڈوکیٹ،اورعلوم عصریہ کے ماہرکوبھی شامل کیاجائے،مدارس میں سروے سے متعلق گائڈلائنس پرکھل کربات چیت ہوئی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے اس کی ذمہ داری لی کہ اس سلسلہ میں کسی طرح کی دشواری ہوگی،توریاستی دفترسے رجوع کیاسکتاہے،اس سلسلہ میں کئی طرح کے سوالات وشبھات تھے،ماہرتعلیم جناب مولاناابوالکلام قاسمی،شمسی نے اچھے اندازمیں اس کے جوابات دئیے،انہوں نے اس موقع پراہم خطاب بھی فرمایا،انہوں نے کہا:مدارس اسلامیہ وقت کی اہم ضرورت ہیں،ملک وملت کے لئے بھی ان کی خدمات لائق تحسین ہیں،اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا:ملک میں جب بھی آفات ناگہانی کاکوئی واقعہ پیش آتاہے،زلزلہ ہو،طوفان ہو،یاکچھ اور،ان کی ریلیف وبازآبادکاری کے لئے مدارس سے وابستہ علماء کرام ہی صف اول میں نظرآتے ہیں،علماء برادری کے دلوں میں قوم وملت کے تئیں جوہمدردی کاجذبہ پایاجاتاہے اس کی مثال دیگرلوگوں میں بہت کم ملتی ہے۔مدارس اسلامیہ کومزیدفعال،مستحکم اور بامقصد کس طرح بنایاجاسکے گا؟اس کے لئے کئی اہم مشورے بھی انہوں نے دئیے۔پروفیسرمولاناشکیل احمدقاسمی نے بھی اپنی تقریرمیں مدارس اسلامیہ کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے کہا:مدرسہ تومدرسہ ہے،چھوٹاہویابڑا،اگرکوئی چھوٹامدرسہ ہے تواس کے فوائدسےبھی انکارنہیں کیاجاسکتاہے،اس حافظ قرآن اورمعلم نے اپنے لئے جاب کابھی انتظام کرلیا،اوربچوں کے بہترمستقبل کے لئے وہ اپنافرض بھی نبھارہاہے،انہوں نے کہا:اگرآپ کامدرسہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ سے مربوط ہےتومدرسہ کے بورڈمیں لکھابھی جاناچاہئیے،تاکہ لگے کہ یہ مدرسہ مربوط ہے،انہوں نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے اغراض ومقاصدکی بھی توجہ دلائی،جناب مولاناعطاء الرحمن صاحب مفتاحی(بھاگلپور)مفتی توقیرعالم صاحب قاسمی(پورنیہ)مولانااظہارالحق صاحب قاسمی(سیتامڑھی)نے بھی نصاب تعلیم،نظام تعلیم پراہم تاثراتی خطاب فرمایا۔رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے چاروں نائبین صدورجناب مولاناغیاث الدین صاحب کشن گنج،مولاناقاری شہرت صاحب قاسمی جہان آباد،مولانامحفوظ الرحمن صاحب سیوان،مفتی محمدصابر صاحب دربھنگہ بھی شریک ہوئے۔اوررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے کاموں کو دیکھ کرمسرت وخوشی کااظہارفرمایا۔
اس موقع پررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے صدارتی خطاب بھی فرمایا،انہوں نے کہا:اللہ تعالی نے ہم سب پربڑاہی فضل وکرم فرمایا،کہ ہمیں امت محمدیہ میں پیدافرمایااورایمان وتوحیدکی نعمت سے سرفرازفرمایا،اورآپ ﷺکی ذات بابرکات کے واسطہ سے قرآن کریم اورشریعت مطہرہ جیسی نعمت سے سرفرازفرمایا،یہ دنیاچونکہ دارالاسباب ہے، سبب کے طورپرقرآن کریم حفظ کرنے اور اس کے پڑھنے پڑھانے کی توفیق دے کر حفاظات کے لئے منتخب فرمایااس انتخاب پرہم جس قدرشکراداکریں وہ کم ہے،بس ہم پرلازم ہے کہ اس نعمت کی قدرکریں اور احکام الہی کی اطاعت کرتے ہوئے دوسروں کوبھی اطاعت کی ترغیب دیں اوردشمنان اسلام کی طرف سے اس میں جورکاوٹیں پیداہوں،ہم ان کوختم کرنے کےلئے جانی ومالی قربانیاں پیش کرکے پوری جدوجہد کریں،انہوں نے کہا:مدارس اسلامیہ دین اسلام کی نشرواشاعت کابہترین ذریعہ اور قلعہ ہے،ہم اس کے نظام کوخواہ داخلی نظام ہویاخارجی نظام ہو،ہراعتبارسے صاف شفاف رکھنے میں پیش پیش رہیں گے،انہوں نے اعلان بھی کیاکہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی جانب سے بتاریخ30ا/کتوبرکودارالعلوم دیوبندمیں کل ہندمربوط مدارس اسلامیہ کاایک اجتماع منعقدہورہاہے،بہارکے وہ مدارس جومربوط ہیں،وہ ضروراس میں شریک ہوں۔
اس مذاکراتی اجتماع میں ضلع کے دیگرذمہ داران میں سے جناب مفتی محمداعجاز احمدصاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع نوادہ ونالندہ، جناب مولانامحمدشمشیرعالم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع نوادہ ونالندہ،قاری مسعودالرحمن،مولاناخالدانور( کشن گنج)مفتی محمدحذیفہ ابوظفر(مشرقی چمپارن)مفتی نوشادعالم صاحب (مغربی چمپارن)مولاناقصر الاسلام صاحب(گوپال گنج)قاری آفتاب عالم صاحب (چھپرہ)مفتی دلشاد احمدصاحب،مولاناشاہدانوررحمانی(ارریہ)مولانانوراللہ صاحب قاسمی(سپول)مفتی سراج الدین(بانکا)قاری سرفرازعالم صاحب جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کھگڑیا،مفتی عبداللہ آزادصاحب(بھاگلپور)ودیگر100مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران اورضلع کے صدورونظماءشریک ہوئے،اورمذاکراتی اجتماع میں اپنے تاثرات کا اظہارفرمایا،مذاکراتی اجتماع میں نصاب تعلیم پرپانچ رکنی کمیٹی کے ساتھ،اس پر فیصلہ لیاگیاکہ تمام اضلاع کے صدورونظماء ،ریاستی ذمہ داران کی نگرانی میں ضلع کے تمام مدارس کاجائزہ لیں گے،اورسال گذشتہ کے مقابلہ میں امسال اوربہترطریقہ سے اجتماعی امتحان سالانہ کاانعقادکریں گے۔مدارس کے حسابات کوصاف،ستھرہ رکھنے،اورسالانہ آڈٹ کرانے کوبھی ضروری قراردیا گیا،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہاراور ضلع کی یونیٹوں کوفعال ومستحکم بنائے جانے سے متعلق کئی اہم فیصلوں کو منظوریدی مدارس اسلامیہ دین اسلام کی نشرو اشاعت کابہترین ذریعہ اورقلعہ ہیں: مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمیگئی۔
دارالعلوم رحمانی منورنگرزیرومائل ارریہ کے شیخ

 الحدیث وناظم جناب مفتی علیم الدین صاحب مظاہری کی رقت آمیزدعاء پرمذاکراتی اجتماع اختتام پذیرہوا۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے