ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماسلامیاتمحرم الحرام کا مہینہ انسانیت کا سبق دیتا ہے حافظ عبدالقدوس ہادی...

محرم الحرام کا مہینہ انسانیت کا سبق دیتا ہے حافظ عبدالقدوس ہادی قاضی شہر کانپور! 

پکھرایاں کانپور (شکیب الاسلام) جمیعتہ علماء کانپور دیہات کے زیر اہتمام 7/اگست بروز اتوارکو بعد نماز مغرب مسجد آمنہ نزد ممتا نرسنگ ہوم بائی پاس پکھرایاں میں،ایک روزہ عظیم الشان شہداء اسلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مشہور ومعروف علماء کرام نے شرکت کی،کانپور سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی صدر جلسہ قاضئ شہر کانپور جناب الحاج حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی نے بڑی قیمتی نصائح سے نوازا اور بڑا وقیع خطاب کیا انہوں نے اپنے ناصحانہ خطاب میں فرمایا کے محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اسی ماہ سے ہمارے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے جب سن عیسوی کا سال شروع ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، خوشیاں مناتے ہیں  لیکن جب محرم کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو بعض لوگ غم کے طور پر شروع کرتے ہیں اور اس مہینے میں اچھے کاموں سے گریز کرتے ہیں، شادی بیاہ ترک کردیتے ہیں  حالانکہ یہ سب بے اصل باتیں ہیں اسلام میں ایسی کوئی تعلیم نہیں ہے، آج دنیا میں بہت سے حالات ہیں ہمارے ملک ملک عزیز میں بھی بہت سے حالات آرہے ہیں اسکی ایک بڑی وجہ دینی اور ایمانی طور پر کمزور ہونا ہے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، آج ضرورت ہے کہ اپنے بڑوں سے اور علماء سے رابطہ قائم کریں انکو اپنا قائد اور بڑا تسلیم کریں انکی باتوں کو مان کر چلیں اسی میں ہماری کامیابی ہے، ہم ایک دوسرے کا ساتھ دینے والا بنیں ایک دوسرے کے ساتھ مصیبت میں کھڑا ہونے والا بنیں، اپنے بھائی کو مصیبت میں اکیلا نہ چھوڑیں،قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں، اور ظاہر ہے کہ یہ ایمانی بنیادوں پر ہوگا، جب ہمارا ایمان مضبوط ہوگا تب ہم ایک دوسرے کے کام آپائیں گے ہم اپنے بچوں کے ایمان کی فکر کریں انکی بنیادوں کو مضبوط کریں انکی صحیح تربیت کریں تاکہ ہمارا آنے والا کل بہتر ہو ،
مولانا نعمت اللہ قاسمی نے فرمایا محرم کا مطلب ہے حرمت والا مہینہ محترم مہینہ تقدس والا مہینہ محرم کا مہینہ اس وقت سے محترم ہے جب شہداء کربلا کا کوئی وجود نہیں تھا، حضرت آدم علیہ السلام سے جنت میں جب ایک لغزش سرزد ہوئی اور اللہ نے جنت سے دنیا میں بھیج دیا وہ اپنی غلطی پر نادم اور شرمندہ ہوئے خدا کا دریاءرحمت جوش میں آیا اور اللہ نے انکی توبہ قبول کی تو محرم کا مہینہ تھا اور دس تاریخ تھی، سیدنا نوح علیہ السلام کی قوم پر جب پانی کا عذاب آیا ور اللہ تعالی نے نوح علیہ السلام کو ایمان والوں کے ساتھ محفوظ مقام پر ٹھہرایا،تو محرم کا مہینہ اور دس تاریخ تھی،نواسہ رسول سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی، کو میدان کربلا میں انکے بہتر ساتھیوں کے ساتھ شہید کردیا گیا تو یہی محرم کا مہینہ اور دس تاریخ تھی، انکی شہادت تاریخ اسلامی کا ایک جلی باب ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم تمام خرافات سے بچتے ہوئے اسلام کے پیغام پر عمل کرتے رہیں اور فرمایا شہادت منانے کی چیز نہیں مانگنے کی چیز ہے تمام خرافات سے بچ کر شریعت کے مطابق اپنے کام کو انجام دیں،
جلسہ کی سرپرستی فرمارہےنمونۂ اسلاف عامل شریعت جناب الحاج حضرت مولانا مشتاق احمد قاسمی بانی و ناظم مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم پکھرایاں کی دعاء پر پروگرام کا اختمام ہوا نعت پاک نذرانہ مولانا فضل رب قاسمی مدرس مدرسہ عربیہ مدینۃالعلوم پکھرایاں نے پیش کیا نظامت کے فرائض مولانا عبدالماجد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کانپور دیہات نے بحسن خوبی انجام دئے
پروگرام میں جناب حافظ محمد نعیم سرپرست جمیعت علماء کانپور دیہات مولانا عبدالرحمن سٹی مولانا مبین قاسمی کار گزار صدر حافظ محمد شکیل جنرل سیکرٹری قاری بلال احمد صاحب نقشبندی خزانچی جمیعۃ علماء کانپور دیہات و مہتمم جامعہ عربیہ احتشام العلوم، مولانا سلیم قاسمی حافظ اسعد مفتی شاہد قاسمی ترجمان جمیعۃ علماء کانپور دیہات حافظ سیف الاسلام مدنی حافظ محمد احسان الحق سید ارشد علی مولانا کاشف حافظ طفیل مفتی ہاشم حافظ انعام اللہ حاجی ذاکر ماسٹر خالد حافظ زبیر اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب کیا میڈیا کوریج قاسمی میڈیا سے مولانا خالد قاسمی موجود رہے
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے