جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمحبت و اتباعِ رسول ضروری ہے:مولانامرغوب الرحمن

محبت و اتباعِ رسول ضروری ہے:مولانامرغوب الرحمن

(پریس ریلیز)
سورہ آل عمران میں اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں: کہدیجئے: اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا اور اللہ نہایت بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔(الآیۃ) اس آیت کریمہ سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ محبت واتباعِ رسول ضروری ہے،بلکہ حدیث پاک میں واضح اندازمیں بیان کیاگیاہے کہ ایمان کے لئے ضروری ہے کہ سب سے زیادہ محبت اللہ کے رسولﷺ سے ہی ہو،محبت کا مطلب یہ ہے کہ اپناسب کچھ اسی کے مطابق ڈھالناہے،آپﷺ نے جوکچھ بتایا،یاعملا جو کرکے آپﷺ نے دکھایااسی اندازمیں اپنے آپ کو پیش کرناہے، یہ باتیں آج دعاء یونس کے موقع پر جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے کہیں،واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ؛ ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیا،اور بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے تعلیم کا آغازوافتتاح کیا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس کا آغازکیاتھا،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں،مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں ، معمول کے مطابق آج بھی دعاء یونس کا اہتمام ہوا،جس میں جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،مفتی عبدالاحد صاحب،مولانامنہاج الدین صاحب،مفتی محمداکرم صاحب،قاری دستگیر،مفتی سیف الدین،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی احمدعلی، مولاناعبدالغنی،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی،مولاناسہیل اخترمظفرپوری،قاری عبدالحسیب،مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمداکبر،مولانا عمرفاروق شریک ہوئے،جامعہ مدنیہ کے معاون مہتمم اور صدرالمدرسین جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے محبت واتباع رسول پر اہم خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:آپ سب تعلیم حاصل کررہے ہیں،بڑے اعزاز کی بات ہے،یہ علم ہمیں سکھاتاہے کہ ہمارے اندراللہ کے رسولﷺ کی محبت ہونی چاہئے،آپ کے مطابق چلنا،کھانا،پینا،سونا،غرض ایک ایک چیزمیں ہمیں یہ دیکھناہوگاکہ ان کے مطابق ہے یانہیں ہے۔جامعہ مدنیہ کی تعمیرو ترقی ـخاص طورسے دارالحدیث( جس پر فینشینگ کا کام چل رہاہے) کے لئے آپ نے رقت آمیز دعاء فرمائی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے