جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمجلس علمائے ملت چھتر گاچھ پنچایت کی میٹنگ میں متعدد تجاویز ...

مجلس علمائے ملت چھتر گاچھ پنچایت کی میٹنگ میں متعدد تجاویز منظور کی گئیں!

مجلس علمائے ملت چھتر گاچھ پنچایت کی میٹنگ میں متعدد تجاویز پیش اورپاس-

کشن گنج/6فروی

پوٹھیا بلاک کے چھتر گاچھ پنچایت کی مجلسِ علمائے ملت کی ایک اہم میٹنگ گیرا ماری چوک کی سنہری جامع مسجد میں منعقد ہوئی

صدر مجلسِ علمائے ملت چھتر گاچھ یونٹ مولانا مبین الحق مظاہری صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک اور نعتیہ کلام سے میٹنگ کا آغاز ہوا

مولانا شمیم ریاض ندوی چیئرمین شامل ٹریڈ گروپ نے نظامت کا فریضہ انجام دیا

حضرت مولانا ومفتی نوازش صاحب مہتمم مدرسہ جامع العلوم چھتر گاچھ، جناب مولانا آفتاب اظہر صدیقی صاحب صوبی انچارج راشٹریہ علماء کونسل،قاری انظر جمال صاحب،مولاناتنویر صاحب قاسمی،مولانانسیم الحق صاحب قاسمی،جناب نورالحق صاحب،مولاناعبد الواحد بخاری صاحب،اور منشی عباس صاحب نے خصوصی طور پر میٹنگ میں شرکت کی

میٹنگ میں اتفاق رائے سے تین اہم تجاویز پیش اور پاس ہوئ

نمبر ایک-پنچایت کےدیوبندی مکتبہ فکر کے تمام فارغین مدارس اسلامیہ کو مجلس علمائے ملت کے مشن اور کاز سےہم آہنگ کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے

نمبردو- پنچایت کے ٹیچرز کے یونٹ کی تشکیل سازی کیا جائے

نمبر تین- پنچایت کے دیوبندی،بریلی،اور اہل حدیث ہر تین طبقے کے تمام علماء کی ایک مشترکہ میٹنگ لیا جائے اور کم از کم پنچایت کے متحدہ ملی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

اخیر میں مسلم سیاسی لیڈر بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب پر قاتلانہ حملہ اور کرناٹک میں مسلم بچیوں کے حجاب پر ظالمانہ پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کیے گئے کہ مجلس علمائے ملت ملک میں کسی کے بھی خلاف ظلم کو برداشت نہیں کرے گی،ظالم چاہے کوئی بھی ہو ایک دن ضرور ذلیل ہوگا انشاء اللہ

دعاء کے بعدمیٹنگ اختتام پذیر ہوئی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے