جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمجلس العلماء والائمہ ضلع نوادہ کی نشست میں کئی اہم فیصلے لئے...

مجلس العلماء والائمہ ضلع نوادہ کی نشست میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔

نوادہ (پریس ریلیز)

مجلس العلماء والائمہ ضلع کے دفتر میں ارکان عاملہ کی آج ایک اہم نشست مجلس کے نائب صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری کی صدارت میں ہوئی، آفس سیکریٹری مفتی عنایت اللہ قاسمی اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: کہ آج کی نشست میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جس میں خاص طور پر پورے ضلع کی مسلم آبادیوں کا بلاک سطح پہ سروے کرنا جس سے پتہ چل سکے کہ ضلع نوادہ میں مسلم آبادی کتنی ہے اور کُل مساجد،مدارس اور مکاتب کی تعداد کتنی ہے اور ان مسلم آبادیوں کی شرح خواندگی کیاہے نیز ان آبادیوں میں غریب اور پسماندہ مسلمانوں کی تعداد کیاہے تاکہ حکومت بہار کی جانب سے جو غریبوں کے لئے اسکیم جاری کئے جاتے ہیں اس سے ان غریبوں کو فائدہ پہونچایا جاسکے۔مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے آگے کہا :کہ حج کا فارم بھی آن لائن بھرے جانے کاکام شروع ہوگیا ہے جو عازمین حج ہیں وہ مجلس العلماء سے رابطہ کریں۔ساتھ ہی ساتھ تعلیمی بیداری پروگرام مہم بھی مجلس کے بینر تلے چلائی جارہی ہے اس سے قبل رجولی بلاک میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں رجولی کے ہی محمد مقصود عالم نے کافی محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا اس مرتبہ کواکول بلاک کے تحت خاص کواکول کے مدرسہ مصباح العلوم جوگا چک میں یہ پروگرام ۷ نومبر بروزِ اتوار کو رکھا گیا ہے جس میں خاص کر کواکول بلاک کے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر تعلیمی بیداری پروگرام کو کامیاب بنائیں۔اس نشست میں موقع پر مفتی عنایت اللہ قاسمی آفس سیکریٹری،مولانا ابوصالح ندوی،محمدسرفرازعالم سابق وارڈکمشنر مغلاکھار،محمد شہاب عالم نمائندہ روزنامہ انقلاب پٹنہ،ماسٹرظہیرانور،قاری افتخار الحسن،عبداللہ اعظم (علیگ) حاجی عبدارشید رضوی،مولوی شوکت رشیدی،ماسٹر اطہر اقبال،ماسٹر جمشیدمہدی اور ماسٹر قمرالدین وغیرہ موجود تھے نشست کا اختتام فوزیہ مرحومہ بنت شہاب عالم کی تعزیت اور دعائیہ کلمات پہ ہوا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے