مجلس اتحادالمسلمین پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری شعیب اعظم کا دھن گھٹا تحصیل گیٹ پر پارٹی کارکنان نے کیا پرجوش استقبال

39

مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری شعیب اعظم کا دھن گھٹا تحصیل گیٹ پر پارٹی کارکنان نے کیا پرجوش استقبال
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
( رپورٹ عقیل احمد خان)
آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے اعظم گڑھ ضلع کے مختلف مواضعات ماہل سرائمیر،پھولپور،انمباری وغیرہ کے ان دنوں دورے پر ہیں،قومی صدر کے پروگرام میں شریک ہونے کے لئے ریاستی جنرل سکریٹری بھی اعظم گڑھ جارہے تھے،اس کی اطلاع مقامی تحصیل دھن گھٹا یونٹ پارٹی کے قدآلیڈران وکارکنان کو ملتے ہی دھن گھٹا تحصیل صدر گیٹ پر کھڑے ہوکر ریاستی جنرل سکریٹری شعیب اعظم،ریاستی کمیٹی کے رکن ارشاد عالم،محمد علی کا دھن گھٹا پہونچنے پر تحصیل گیٹ پر مقامی لیڈران نے پھول گلدستے سے کارکنان ریاستی جنرل سیکریٹری شعیب اعظم، ارشاد عالم، محمدعلی کا پھول مالاوں سے پرجوش خیر مقدم کیا اس موقع پر اے یم آئی یم پارٹی کے ،
ریاستی جنرل سکریٹری دھن گھٹا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اترپردیش میں بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہے اور ہر کوئی یہاں اپنے آپ کو بے سہارا محسوس کررہا ہے،غنڈوں اور زانیوں کو قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے وہ دن چڑھے غلطیاں کررہے ہیں مسلمانوں کا تمام سیاسی جماعتوں نے استحصال کیا ہے اور کررہی ہے،اس لئے مجلس اتحاد المسلمین پوری طاقت اور قوت سے میدان میں اتر رہی ہے اور مظلوموں اور کمزوروں بے سہارا عوام کی آواز کو ہم اٹھارہے ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دھن گھٹا ممبر اسمبلی حلقہ میں عوام مجلس اتحاد المسلمین پارٹی سے زیادہ زیادہ تعداد میں جڑ رہے ہیں ہم ان تمامی عوام کا دل کی گہرائیوں سے دعا دیتے ہیں اور مظلوموں اور کمزوروں کی آواز کو دھن گھٹا حلقہ میں طاقت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں ،اس موقع پر محمد کیف انصاری،غلام نبی ادریسی،حاجی عبد الصمد ،اتم پٹیل،جہانگیر،جاوید احمد،ارشاد احمد،حیدر علی،حاجی مقبول ،فیضان ،اور مسعود احمد کے علاوہ
کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان شریک
پروگرام تھے ،