مجلس اتحاد المسلمین پارٹی ، ہونے والے الیکشن میں دھن گھٹا ممبر اسمبلی سیٹ پر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی، محمد کیف انصاری

53

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
رپورٹ عقیل احمد خان
مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے دھن گھٹا ممبر اسمبلی حلقہ کے مخلتف مواضعات میں جگہ جگہ ممبر سازی کا کام ان دنوں جاری رکھتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کیلئے اسمبلی حلقہ کے قدر آور لیڈران وکارکنان زمینی سطح کو مضبوطی کے ساتھ پارٹی کی حمایت میں دورہ کر رہے ہیں پارٹی کے قدآلیڈر و سماجی تنظیم کے متحرک کارکن محمد کیف انصاری،
IMG 20210108 WA0002
ہینسر بلاک کے صدر عمید الزمان خان، ترقیاتی بلاک ناتھ نگر پارٹی کے بلاک صدر شہاب الدین، غلام نبی ادریسی سمیت درجنوں سے زائد کارکنان دھن گھٹا اسمبلی حلقہ کے ناون خرد، دولھا پار ،پولی دوکڑا مانپور مہولی سمیت درجنوں سے زائد مواضعات کا دورہ کرنے کے بعد آج دھن گھٹا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کیف انصاری نے
کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہونے والے آئندہ دھن گھٹا ممبر اسمبلی الیکشن میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی،کیونکہ عوام پارٹی کے صدر کے کام اور ان کی پالیسیوں سے حد درجہ متاثر ہیں اور وہ بغیر کسی تفریق مذہب وملت کے ملک کے عوام کی آواز بنتے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر موقع اپنے بیباکے انداز میں عوام کے مسائل کو پش ییش رکھتے ہوئے حکومت کو متوجہ کرتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کو کافی استحصال کیا ہے، اور ان کے حقوق اور ان کے حمایتی ہونے کا اعلان کرتی ہیں،
مسٹر انصاری نے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنان ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں کیونکہ اب الیکشن نہایت ہی قریب ہے اور خوب محنت سے کام کریں اور لوگوں کو اس پارٹی سے جوڑتے رہیں ،کیونکہ آپ کا لوگوں کو جوڑنا یہ بہت ہی مفید ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ کارکنان ہی پارٹی کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اس لئے پارٹی کا ہر رکن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مجلس سے جوڑیں ،