مجلس اتحاد المسلمین مظلوموں اور کمزوروں کی مضبوط آواز : حاجی شوکت علی

88

ریاستی صدر کا دھن گھٹا علاقے میں طوفانی دورہ،پولی کے اجلاس میں عوام سے خطاب،

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر،

عقیل احمد خان،

مجلس اتحاد المسلمین بہار کے اسمبلی انتخابات میں پرچم لہرانے کے بعد ہی سے سرگرم عمل ہے اور آنے والے کئی صوبوں کے الیکشن کے لئے بھی کمر کس چکی ہے،اسی ضمن میں پارٹی اترپردیش میں چھوٹی چھوٹی سیاسی جماعت پارٹیوں کو متحد کرکے حصہ داری سنکلپ مورچہ کا ایک الائنس تیار کیا ہے،جس میں سماج کے کمزور طبقات اور ستر سالوں سے پسماندہ قوم جس کو تعلیم میں اور اس کو مطلوبہ حقوق سے بے دخل کردیا گیا تھا،اس کو ان کے حقوق دلانے اور ان کو ہر طرح سے برابری دلانے کے لیے پارٹی انتھک کوشش کررہی ہے

 

،اور سیاسی میدان میں مضبوط ہونے کا اعلان کررہی ہے،اس لئے پارٹی نے ممبر سازی کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا،اسی کے ضمن میں دھن گھٹا تحصیل حلقہ واقع موضع پولی ضلع سنت کبیر نگر میں ایک ممبر سازی مہم کو رفتاری پروگرام کو عوامی اجلاس میں مہمان خصوصی مجلس اتحاد المسلیمین کے ریاستی صدر حاجی شوکت علی نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران کہی انھوں نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب نے انتھک محنت کرکے اس ملک کو آزاد کرایا اور آزادی کے بعد قانون کو وضع کیا گیا اور اس میں ہر فرقے کو اور ہر مذہب اور ذات کے لوگوں کو یکساں حقوق دیئے گئے اور ان کو برابری کا حق بھی دیا گیا،لیکن آج آزادی کو ستر سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی بھی کمزور اور بچھڑے لوگوں کو ان کے حقوق سے نظر انداز کیا جارہا ہے،ایسے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے صدر کی دوررس نگاہوں نے ہر طرح سے لوگوں کو ان کے حقوق ملے اور انکی براہ راست ہر جگہ حصہ داری ہو ،اس کے لئے قومی صدر نے اترپردیش میں چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اور لوگوں کی دعائیں ساتھ رہیں تو اہم رول ادا کرے گی،

اس موقع پر وسیم خان وسیم،ہارون ساحل، عبد الحفیظ خان،عبد الہادی، محمد انور، ضمیر الدین، دلبہار علی صدیقی، عبد الوحید، محمد عالم، بابا عبد الماجد، جاوید عالم صدیقی ،عبد الاحد چتوڑی، منظور احمد ارشاد عالم عرف اچھو، جنید احمد قریشی، سنیل یادو، محمد احسن، عمید الزماں،شہاب الدین، محب اللہ، محمد کیف، غلام نبی ادریسی، گوہر اشرفی، عقیل احمد چودھری، کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے لیڈران وکارکنان سمیت دھن گھٹا ممبر اسمبلی حلقہکے مختلف مواضعات کی عوام کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی،