اگر ہندوستان کابنیادی دستورکوئ زندہ حقیقت ہے تو یونین کے پانچ کروڑ مسلم شہریوں کو یرغمال نہیں بنایاجاسکتا،ان مسلمانوں کی وفاداری کامسئلہ ایک فرسوده سوال بن چکاہے۔آپ نے کہا:کسی بھی جائز شکایت کے موقع پرپاکستان یالیگ کانام لے کرہماری آواز کو دبانے کی کوشس نہ کی جائے۔ہم نے وطن کی آزادی کےلئے اسی طرح جان کی بازی لگائ ہے،جس طرح دوسروں نے،آج وطن کی سرزمین پر جواہرلال نہرواور سردار پٹیل اپناحق رکھتے ہیں،تو حسین احمد،کفایت کفایت اللہ،اور حفظ الرحمن کو بھی وہی حق حاصل ہے،اور ان کے کےاس حق کو چھینانہیں جاسکتا۔
مجاہد ملت حفظ الرحمن سیوہاروی ؒکی پارلیمانی تقریر سے اقتباس
جمعیۃ علماء ہند کے سوسال
خالدانور پورنوی