متھلا کے انمول رتن تھے ڈاکٹر نیلامبر چودھری۔ڈاکٹر عبدالودود قاسمی
آج بتاریخ ۳/ جنوری ۲۰۲۳ ء کو عظیم سیاسی رھنما ڈاکٹر نیلامبر چودھری جی کی ۸۹ ویں یوم ولادت کے موقعہ پر ایک مخصوص مجلس منعقد کی گئی جس میں دربھنگہ کے متعدد اصحاب علم ودانش شریک ہو کر موصوف کی علمی سیاسی وسماجی کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے موصوف کی تصویر پر گل پوشی کرکے موصوف کو خراج عقیدت ومحبت پیش کرتے ہوئے ان کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالودود قاسمی نے کہا کہ موصوف قانون ساز کونسل میں اپنے دور میں پورے متھلا میں تعلیمی مشعل کی لو کو تا حیات بڑھانے کے لئے متفکر اور کوشاں رہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ان کی شخصیت میں سادگی وسنجید گی کے ساتھ موصوف گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے اپنی سنجیدگی کی وجہ سے ہندو مسلمان سارے طبقات میں یکساں مقبولیت تھی ۔واقعی میں موصوف متھلا کے انمول رتن تھے۔ ڈاکٹر محمد سرفراز عالم نے کہا کہ ڈاکٹر ڈاکٹر نیلامبر بابو نے متھیلا یونیورسٹی کے قیام میں بھی نہات اہم کردار ادا کیا، ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں پر آج بھی طلباء اور اساتذہ کے درمیان موضوع سخن بنا ہوا ہے۔مقررین میں ڈاکٹر جمشید عالم، ڈاکٹر غلام محمد انصاری، عامر سلفی، سہیل ظفر صاحب، نائب صدر مسٹر رام ناتھ پنجیار، جوائنٹ سکریٹری شیلیندر کمار کشیپ، ترجمان روشن کمار جھا، مسٹر سنگھ، ایڈووکیٹ شاہد اطہر، شامل تھے۔ جتیندر پٹیل، ایڈوکیٹ بلجیت جھا، پروفیسر مسز پریتی جھا، مسٹر وجے کمار جھا، سوربھ مشرا، ترون جھا، سمر جھا، اشوک جھا وغیرہ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
متھلا کے انمول رتن تھے ڈاکٹر نیلامبر چودھری۔ڈاکٹر عبدالودود قاسمی
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!