ماہ صفرالمظفر1442ھ کا چاند 18/09/2020ءکو ہونے کا امکان

96

( روزنامہ نوائے ملت )رویت ہلال کمیٹی ہریانہ واقع فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ یمنانگرہریانہ کے صدر محترم رہبر ملت حضرت الحاج پیر جی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی حفظہ اللہ نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اختتام کو ہے اب صفرالمظفرکا مہینہ آیا چاہتا ہے جوکہ ترتیب کے اعتبارسے اسلامی/ہجری/قمری سن کا دوسرا مہینہ ہے۔

زمانہ جاہلیت میں اس ماہ کو بے برکت اور منحوس سمجھا جاتا تھا اور اسی کے اثرسے آج بھی بعض طبقات میں بھی وہی سوچ ہے جبکہ آقائے مدنی جناب رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ لاصفر یعنی صفرمیں کوئی منحوسیت نہیں ہے۔

اس لئے ایسے عقائد باطلہ سے بچنے کی ضرورت ہے۔
اس موقعہ پر اپیل کی جاتی ہے کہ تاریخی حساب کو صحیح ودرست رکھنے کےلئے اور اس کا تخفظ وفروغ کے لئے چاند دیکھنے کا اہتمام کرکے ثواب کے حقدار قرار پائیں۔
کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد ناصر ایوب ندوی بوڑیاوی نے کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنے اپنے علاقہ کی رویت ہلال کمیٹیوں اور دینی اداروں کو شہادت کے ساتھ اطلاع فراہم کرنے کا اہتمام کریں۔