جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزمانیے کا ٹکٹ منتری محمد آفتاب عالم کودیاجاۓ:ضلع روتھٹ کے چھتر نمبر...

مانیے کا ٹکٹ منتری محمد آفتاب عالم کودیاجاۓ:ضلع روتھٹ کے چھتر نمبر دوم (2) کی عوام کا کانگریس سے پرزور مطالبہ! انوارالحق قاسمی

مانیے کا ٹکٹ منتری محمد آفتاب عالم کودیاجاۓ:ضلع روتھٹ کے چھتر نمبر دوم (2) کی عوام کا کانگریس سے پرزور مطالبہ!
انوارالحق قاسمی
9811107682
یوں تو مسلمان برادران وطن سے ہرمحاذ میں پیچھے ہیں۔میدانِ تعلیم و سیاست میں تو کچھ زیادہ ہی تاریک غار میں اپنا مسکن بناۓہوۓ ہیں ۔انھیں دین و دنیاسے کوئی مطلب نہیں ،ان کاکام بس خوردو نوش ہی تک رہ گیاہے،انھیں آگے کوئی منزل نہیں دکھ رہاہےاور ان کی عقلیں مفلوج ہونے کے ساتھ ان کی نظروں سےبصارت بھی ختم ہوچکی ہے،جس کی بنا برادران وطن میں ان کو کوئی خاص مقام حاصل نہیں ہے۔مگر افسوس کہ غایت درجہ ریاضت کے بعد ہم مسلمانوں کو ایک قدآورلیڈرمنتری محمد آفتاب عالم حاصل بھی ہوۓمانیے کا ٹکٹ منتری محمد آفتاب عالم کودیاجاۓ:ضلع روتھٹ کے چھتر نمبر دوم (2) کی عوام کا کانگریس سے پرزور مطالبہ! انوارالحق قاسمی تھے ، تو وہ بھی بدنظروں کی نذر لگ کر بےبنیاد الزامات کی بنا تقریبا ڈھائی سال سے جیل کی سزا کاٹ رہےہیں ؛مگر افسوس کہ ان کی پارٹی( کانگریس )کے سرکردہ لیڈروں کو ان کے جیل میں مقید ہونے کا کوئی غم نہیں ،چہ جاے کہ ان کی طرف سے رہائی کی کوئی کوشش ہو۔آج منتری کی رہائی کے لیے اگر کوئی کوشاں ہے ،تو وہ تن تنہامرد مجاہد میئر جناب عبدالرازق صاحب ہیں( جو منتری صاحب کے انتہائی قابل فرزندہیں)۔میئر عبدالرازق کی اپنے والدگرامی کی رہائی کے لیے جتن کثیر اور سعی پیہم ہورہی ہے ؛مگراب تک ان کی ہر کوشش ناکام ہی ثابت ہوئی ہے۔
اب جب مانیے اور بدھایک کا الیکشن قریب ہے،تو ہر پارٹی میں ٹکٹ کو لےکر کافی تناؤ ہے۔کانگریس پارٹی بھی اس تناؤ کی زد میں ہے۔ضلع روتہٹ کے چھتر نمبر 2 سے مسلمانوں کی اکثریت کا اس بات بر اتفاق ہے کہ حالیہ الیکشن میں کانگریس پارٹی کی طرف سے مانیے اور منتری کےلیے دبنگ لیڈر اور مرد آہن محمد آفتاب عالم کو ٹکٹ دیاجائے۔ مسلمانوں کا کہناہے کہ ہمیں صرف اور صرف آفتاب چاہیے۔ایک میڈیاوالے نے منتری صاحب کے چند محبین سے سوال کیا کہ کانگریس پارٹی اگرمنتری صاحب کو ٹکٹ نہیں دےگی تو پھر آپ لوگ کس کو ووٹ دیں گے؟تو ایک صاحب نے جواب دیا کہ پھر کانگریس کی شکست یقینی ہے؛کیوں کہ یہاں کے لوگ کانگریسی نہیں ؛بل کہ آفتابی ہیں ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ضلع روتہٹ کے چھتر نمبر 2 میں مسلمان صرف آفتاب ہی پسند کرتےہیں۔اگر کانگریس کے حق میں بدنصیبی طے ہوگی تو پھر ہم یا آپ کیاکرسکتےہیں؟
منتری محمد آفتاب عالم کا مقام تو اتنا بلند ہے کہ سوتنتر سے بھی الیکشن لڑیں گے،تو ان کی جیت یقینی اور طے ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کو آفتاب کی ضرورت ہے؛مگر آفتاب کو کانگریس کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔اگر کانگریس کو اس کا یقین نہیں تو یقین ہوجاےگا۔
ضلع روتہٹ کے مسلمان منتری محمد آفتاب عالم کو اپنے سروں کاتاج تصور کرتےہیں،آج آفتاب مسلمانوں کی نظروں سے اوجھل ہیں ،تو مسلمانوں میں انتہائی غم کا ماحول یاجارہاہے،ہرایک کی نظریں ان کی دید کےلیے ترس رہی ہیں،ان کا غم اسی وقت ختم ہوگا، جب منتری محمد آفتاب عالم الیکشن میں کامیاب ہوکر اپنے وطن تشریف لائیں گے اور ان کی نگاہوں کو بھی حقیقی ٹھنڈک اسی وقت نصیب ہوگی۔ اللہ کرے کہ مسلمانوں کی آرزو جلد پوری ہو۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے