بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزلکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب رحمت بشکل فری میڈیکل کیمپ...

لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب رحمت بشکل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لکھنؤ (پریس ریلیز)
 جس طرح انسان اپنے جسم کا خیال رکھتا ہے اور ہر ممکن سطح پر اسکے علاج و معالجہ کے لئے فکرمند رہتا ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ روح کا علاج اور اسکا خیال رکھا جائے، اسکے معالج کے طور پر خداوند قدوس نے انبیاء اور انکے نائبین کو ذمہ داری دی کہ وہ عوام کا روحانی علاج کریں ،
درج بالا خیالات کا اظہار فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیئرمین تورج زیدی نے کیا ،وہ لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ تقریب رحمت کو بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے
لکھنؤ اسلامک اکیڈمی اور یوتھ آف پیس فاؤنڈیشن کے تحت تقریب رحمت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو ریلیکس ہوسپٹل کی ڈاکٹرس ٹیم نے تقریبا دو سو پچاس سے زائد افراد کو بلا تفریق مذہب علاج و معالجہ کی سہولت مع ادویات فراہم کی ،
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزازی دارالعلوم فرنگی محل کے ترجمان مولانا محمد سفیان نظامی نے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت درحقیقت نبوی مزاج کا خاصہ ہے، انبیاء کا فرض منصبی ہے کہ وہ انسانیت کو راہ دکھائے اور کامرانی و فلاح و بہبود کی منازل کی جانب گامزن کرے ، سیرت نبوی کے تمام‌ دروس اس بات پر دال ہے کہ انسانیت کی خدمت اور انکی فلاح کے لئے برسرپیکار رہنے میں رضائے الٰہی مضمر ہے ، لہذا ربیع الاول کے ماہ میں ہمیں خاص طور پر اس جانب توجہ کرنا چاہیے
معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے کیمپ کنوینر مفتی محمد علی نعیم رازی اور انکی ڈاکٹرس کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خلق خدا کی خدمت خالق کی رضا کا زینہ ہے جسکی منزل دونوں جہاں کی فلاح و بہبود ہے
جمعیت علماء ہند کے سرکردہ رہنما مولانا احمد حاطب مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی اقدار کی بقاء اور فلاح و بہبود تعلیمات نبوی میں مضمر ہے ، یہ ماہ ہمیں انسانیت کا درس یاد دلاتا ہے اور اسوہ نبی کے اساسی پہلو رحمت عالم کو اپنی زندگی کا جزء لازمی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے،
خطبہ صدارت میں تقریب کے صدر قاری رضی الدین صدیقی نے موجودہ دور میں تمام معاشرتی بگاڑ کا حل تعلیمات نبوی میں کے عنوان پر تفصیلی گفتگو کی
معروف سماجی کارکن ڈاکٹر مسیح الدین خان ، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے اسرار احمد ، برادر رافع اسلام اور مولانا محمد عادل ندوی نے بھی تقریب کو خطاب کیا
لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمد علی نعیم رازی نے خطبہ استقبالیہ میں ادارے کا تعارف اور کارکردگی  نیز ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے جاری مہم کے کامیاب اختتام پر بارگاہ ایزدی میں جذبات تشکر کا اظہار کیا
تقریب کے سرپرست اعلیٰ امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی علالت کے سبب تقریب میں شریک نہیں ہوسکے
اس موقع پر ڈاکٹر کی ٹیم کو صدر تقریب اور جامعہ حفصہ للبنات کے ناظم قاری رضی الدین صدیقی اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا
محمد فیضان کی تلاوت اور محمد معراج کے نذرانہ نعت سے افتتاح شدہ پروگرام کی نظامت کے فرائض مفتی محمد عفان صدیقی نے بحسن و خوبی انجام دئیے ، ڈاکٹر بدرالدین کامل کی سربراہی میں تقریب کا اختتام عمل میں آیا
اس موقع پر مفتی عبد الله انجم مظاہری ،وسیم احمد خان ، عبد المقتدر ، حافظ محمد امن ، سہیل خان ،سید محمد انس، محمد سلمان، عیاض الدین انصاری ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر محمد کلیم ،ڈاکٹر انور، ڈاکٹر منزہ بیگ ،ڈاکٹر نغمہ محبوب ، شبینہ ایوب ، عفت، اقرا مجیب،عفت ،عاشی خاتون،صائمہ، محمد گلفام وغیرہ کثیر تعداد میں عوام و خواص موجود رہے
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے