لڑکیوں کی تعلیم کےلیے مثالی ادارہ “معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات” کا انتخاب کریں!

62

لڑکیوں کی تعلیم کےلیے مثالی ادارہ “معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات” کا انتخاب کریں!
انوارالحق قاسمی
نیپال میں لڑکیوں کی تعلیم کےلیے واحد دینی معیاری ادارہ”معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات گروڈانگرپالیکا(8 )بسبٹی جینگڑیا ضلع روتہٹ” نے بہت ہی قلیل عرصہ میں اپناایک نمایاں مقام بنالیاہے۔
روتہٹ کے اکثر مسلمانوں کی زبانوں پر اس ادارہ کانام ہے۔
ابھی حال ہی میں ادارہ کے ناظم حضرت اقدس مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری-دامت برکاتہم العالیہ- نے اندورن احاطہ طالبات کا ایک پروگرام کیاتھا،جس میں جمعیت علماء نیپال کے سکریٹری حضرت اقدس مولانا وقاری حنیف عالم صاحب قاسمی مدنی،جمعیت علماء روتہٹ کے صدراعلی حضرت اقدس مولانا شوکت علی صاحب قاسمی مدنی،جمعیت علماء نیپال کے مرکزی ممبر اور جامعہ حکیم الامت دھنہاری کے ناظم اعلی حضرت مولانا معین الدین صاحب قاسمی ، کلیة النصیر النظامیہ کےبانی حضرت مولانا محمد جواد عالم صاحب مظاہری،کلیة النصیر کے ناظم حضرت مولانا صابر صاحب مظاہری،مدرسہ دعوة القرآن بہوارہ کے مایہ ناز استاذ حضرت مولانا رستم صاحب قاسمی ،ودهایک جناب پھول بابو صاحب نے شرکت کی اوراز اول تا آخر پروگرام کو دیکھا اوراختتام کے بعد عمدہ تاثرات سے نوازا اور اساتذہ کرام، معلمات اور طالبات کی محنتوں کوخوب سراہا۔
ودھایک جناب پھول بابوصاحب نے مجمع سے مخاطب ہوکرکہا:کہ میں سمجھتا تھا کہ حضرت مولانا عزرائیل صاحب مظاہری نے صرف “مدرسہ اصلاح المسلمین گمہریا”ہی کو تعلیمی وتعمیری ترقیات سے ہم کنار کیاہے؛مگر آج مجھے بچیوں کے اس پروگرام سے اندازہ ہواکہ “معہد” کی تعلیمی ترقی میں بھی مولانا کا ایک اہم کردار ہے،ادارہ کی تعلیم سے میں بہت ہی مطئن ہوں اور اللہ کی ذات سے امید قوی ہے کہ یہ ادارہ آنے والے دنوں میں جامعہ کی شکل اختیار کرےگا،اللہ اس ادارے کو خوب ترقیات سے نوازے آمین۔
ادارہ کی تعلیمی ترقی میں حضرت ناظم صاحب ،نائب ناظم حضرت مولاناوقاری اسرارالحق صاحب قاسمی اور حضرت مولانا وقاری نثار احمد صاحب قاسمی کا ایک اہم رول ہے۔
معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات کو چار باصلاحیت معلمین اور پانچ معلمات کی خدمات حاصل ہیں۔
گذشتہ سال دارالاقامہ میں 120/طالبات تھیں اور ازاطفال تادرجہ عربی دوم تعلیم ہوئی اور اس سال درجہ عربی سوم تک تعلیم ہوگی ۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف یہاں کی تعلیم معیاری ہے ،تو وہیں دوسری طرف شرعی پردہ کے ساتھ طالبات کے رہنے کےلیے بہترین دارالاقامہ کاانتظام ہے ،جس میں انہیں ہر طرح کی سہولیات دی جاتی ہیں اور کھانے پینے کابھی عمدہ نظم ونسق ہے۔
جن لوگوں کو لڑکیوں کےلیےمعیاری ادارہ کی تلاش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنی لڑکیوں کو ایک اچھے ادارہ میں تعلیم دیں ،تو بلاغور و خوض کیے اپنی بچیوں کے مستقبل کو تابناک و تابندہ بنانےکےلیے “معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات “کاانتخاب کریں ۔
17/ذی الحجہ بروز بدھ سے جدید داخلہ کی کاروائی شروع ہے۔
اس لیے جدید داخلہ کی متمنی طالبات کے والدین وسرپرست سے گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد” معہد”میں پہنچ کر داخلہ کی کاروائی مکمل کرالیں!
رابطےنمبرات:
+9779809200262-9811107682-9809286192