لفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ)کی آفس کا افتتاح افتتاحی تقریب میں معزز شخصیات کی شرکت

55

بندیل کھنڈ،27جنوری(نامہ نگار) الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ تیزی سے ترقی کے زینے طے کر رہا ہے۔گزشتہ 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ بندیل کھنڈ یونٹ کے آفس کا افتتاح عمل میں آیا۔الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ)بندیل کھنڈ یونٹ کے اہم ذمہ دار مبارک خان نے بتایا کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ کو ہم بندیل کھنڈ میں مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ کسی بھی انسان کوخون کی کمی کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس آفس کا افتتاح بلڈ ڈونیٹ گروپ کی بڑھتی طاقت کی علامت ہے۔ضلع جالون میں کھلنے والے اس آفس کے ذریعہ عوام کی مدد کی جائے گی۔افتتاحی تقریب کے دوران شہاب خان،شوق چاند پوری،بالی ووڈ اداکار راجہ خان ،شکیل بندیلی،اشوک ہوٹوانی،محمد ماجد خان،اجیت خان،ابرار احمد،انورودھ دوبے،سنجے ورما,معراج علی،سمیل خان سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر مبارک خان نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کی خدمات کے بارے میں بتایا۔واضح رہے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب تک 144 مریضوں کو مفت میں خون دیا ہے۔