جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتقرآن کریم کی تلاوت، حفظ، اور مطالعہ سبھی مفید

قرآن کریم کی تلاوت، حفظ، اور مطالعہ سبھی مفید

قرآن کریم کی تلاوت ،حفظ اور مطالعہ سبہی مفید

۔۔۔۔

قرآن اللہ کا کلام ھے ،اللہ تعالی نے اس کو وحی کے ذریعہ دھیرے دھیرے نازل کیا ھے ،یہ کتاب کامل اور مکمل کتاب ھے اس میں کوئی شک نہیں ھے ، جو لوگ تقوی اختیار کرنا چاہتے ہیں ،ان کے لئے ہدایت ھے ،اس میں روحانی بیماریوں کے لئے شفاء ھے ،منکرین کے لئے عذاب اور ماننے والوں کے لئے بشارت ھے ، بہت سے لوگوں کا خیال ھے کہ قرآن کریم ہدایت کی کتاب ھے ،اس لئے اس کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے ، بغیر کچھ سمجھے صرف پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ھے ، ان کے نزدیک قرآن کریم کے حفظ کا بھی کوئی افادی پہلو نہیں ھے ، حافظ قرآن کے ذریعہ قرآن کریم کا تراویح میں سنانا بھی بے سمجھے قرآن کو پڑھنا اور سننا ھے ،اسی تناظر میں یہ مختصر سی تحریر پیش ھے ،

    یہاں اس حقیقت کی وضاحت ضروری ھے کہ مطالعہ قرآن کی بہت سی جہتیں ہیں ، ان جہتوں پر غور کیا جائے تو ہر ایک کے فائدے معلوم ھوتے ہیں ،ان جہتوں میں سے کچھ کا تذکرہ کیا جاتا ھے ،(1) قرآن رحمت ھے (2) شفاء ھے (3) ہدایت ھے ،(4) معجزہ ھے ،(5) موجب ثواب ھے (6) ترقی درجات کا سبب ھے (7) منکرین کے لئے باعث عذاب ھے ، (8) قرآن کی حفاظت وغیرہ ،ہر ایک الگ الگ علوم و فنون ہیں اور ہر ایک پر بیشمار کتابیں طبع ہوچکی ہیں

نمبر (8) میں درج قرآن کی حفاظت ایک اہم جہت ھے ،اللہ تعالی قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ھے ، ارشاد فرمایا : نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحافظوں یعنی ھم نے ذکر یعنی قرآن کو نازل کیا ھے اور ہم ھی اس حفاظت کرنے والے ہیں ، اللہ نے اس کی حفاظت کا انتظام سینوں کے ذریعہ کیا ھے ،اور وہ سینہ حفاظ کرام کا سینہ ھے ،جہاں پورا قرآن کریم محفوظ ھے ،کوئی اس میں تحریف نہیں کرسکتا ھے ، اگر کسی نے اس میں تحریف کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ھوا ، دنیا کے ہر ملک ،ہر صوبہ ،ہر گاؤں اور دیہات میں بڑے تو بڑے چھوٹے چھوٹے بچے حافظ قرآن ہیں ،ان کے سینوں میں قرآن محفوظ ھے ،اس لئے کوئی اس کے زبر ،زیر اور پیش میں بھی تبدیلی نہیں کر سکتا ھے ،اگر کوئی ایسی جرات کرےگا ،تو اس کی چوری پکڑی جائے گی ، یہ حفاظت کا پختہ انتظام اللہ تعالی کی طرف سے ھے ،قران کو یاد رکھنے اور اس کی طرف رغبت پیدا کرنے کے لئے ایک نشست یا دو نشست میں قرآن کو ختم کرنے کی روایت رہی ھے ، اس کا رواج ہر زمانہ میں رہا ھے اور آج بھی ھے ،قران کریم کا ایک معجزہ یہ بھی ھے کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس کو یاد کر لیتے ہیں اور ایک نشست میں سنا دیتے ہیں ،اس سے قرآن کریم کی عظمت کا اظہار ھوتا ھے ،قران کریم کی صرف تلاوت پر بھیں بڑا ثواب ھے ،ہر حرف ھی نہیں بلکہ ہر زبر ،زیر اور پیش پر بھی ثواب حاصل ھوتا ھے ،روایت سے یہ بھی ثابت ھے کہ حافظ قرآن سے قیامت کے دن کہا جائے گا کہ پڑھتے جاؤ اور چڑھتے جاؤ ،اس طرح صرف تلاوت کے بھی بہت سے فضائل ہیں ،اس لئے قرآن کو صرف سمجھ کر پڑھنے تک محدود نہیں کیا جاسکتا ھے ، قرآن کریم کے فضائل معلوم کرنے کے لئے قرآنیات کا مطالعہ ضروری ھے ،اللہ تعالی ھم سب کو توفیق عطا فرمائے

ابوالکلام قاسمی شمسی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے