ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتقرآن کریم پڑھنے والے روحانی امراض سے شفایاب ہوتے ہیں:مولانامرغوب الرحمن

قرآن کریم پڑھنے والے روحانی امراض سے شفایاب ہوتے ہیں:مولانامرغوب الرحمن

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں ایک طالب علم کے حفظ قرآن کریم مکمل ہونے پر جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب معاون مہتمم کااہم خطاب!

انسان دوچیزوں سے بناہے،ایک روح ہے اور ایک جسم،جسم زمینی حصہ سے ہے،اس لئے اس کی غذا بھی یہیں ہے،روح اللہ کے امرسے ہے،اس لئے اس کی غذا بھی آسمان سے ہی ہے،اور وہ ذکرخداوندی ہے،اور ذکرخداوندی میں سب سے افضل کلام قرآن کریم ہے،جو انسان قرآن کریم کی تلاوت کرتاہے وہ روحانی امراض سے شفایاب ہوتاہے،قرآن کریم کوئی معمولی کتاب نہیں،یہ بڑی بابرکت کتاب ہے،جس نے اس کوحفظ کیااوراس پرعمل کیاقیامت کے دن اس کے والدین کوتاج پہنایاجائیگا،جس کی چمک اورروشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی،آج محمدسالم بن شکیل سمریا،بھاگلپور نے قرآن کریم حفظ مکمل کرلیا،یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارجامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ طالب علم محمدسالم بن شکیل سمریا،بھاگلپور کے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے پرجناب مولانامرغوب الرحمن صاحب معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ ؛ریاستِ بہارکاایک دینی،علمی، تعلیمی ،مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989 ء میں اس کاقیام عمل میں آیاتھا,1990ء میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحب ؒ نے تعلیم کاآغازوافتتاح کیا،بانی جامعہ اوراساتذہ جامعہ کی پرخلوص محنت،جدوجہدکے نتیجہ میں بہت ہی قلیل عرصہ میں ادارہ نے ترقی کی،اورایک مثالی ادارہ بن کر اپنانام روشن کیا،ازیں قبل2016ء میں جامعہ مدنیہ کے زیراہتمام25سالہ تقریب وجلسہ دستاربندی کاانعقادبھی عمل میں ۔آیاتھا،جس میں ایک ہزارفارغین حفاظ کی دستاربندی ہوئی تھی،

قرآن کریم پڑھنے والے روحانی امراض سے شفایاب ہوتے ہیں:مولانامرغوب الرحمن

جبکہ ہرسال تقریبا50بچے قرآن کریم حفظ مکمل کرتے ہیں۔آج جناب مولانانورالزماں صآحب دریاپوری کی درسگاہ کاایک طالب علم(محمدسالم)نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا،تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر جامعہ مدنیہ کے اساتذہ ،مہتمم جامعہ مدنیہ جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمد قاسم صاحبؒ،معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے
طالب علم ،ان کے اساتذہ اور اہل خانہ کومبارک بادی پیش کی،اس موقع پر جامعہ مدنیہ کے صدرالمدرسین جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب صدررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے قرآن کریم کی آخری آیت پڑھاکران کاحفظ مکمل کرایا،اورحفظ قرآن کے فضائل پرمختصراہم خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا:ہرشخص میں اتنی تڑپ ہوکہ حافظ قرآن بن جائیں۔انہوں نے کہا:جس نے قرآن کریم حفظ کیا،حلال کوحلال اورحرام کوحرام جاناتواللہ اسے جنت میں داخل فرمائیگا،اوراس کے خاندان کے دس ایسے لوگوں کے بارے میں سفارش قبول کریگاجن پر جہنم واجب ہوچکی تھی۔اس تقریب میں جامعہ مدنیہ کے اساتذہ مفتی عبدالاحدصاحب،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی، مولاناسہیل اخترمظفرپوری،مولانا امیرالہدی،مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح،مولانافیاض احمد،اورتمام طلبہ شریک ہوئے،معمول کے مطابق دعاء یونس کابھی اہتمام ہوا،مرحومین کے لئے دعاء مغفرت اور مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعاء ہوئی،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیزدعاء پرمجلس اختتام پذیرہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے