قرآن کریم پوری انسانیت کے نام پیغام الہی ہے (قاری عظیم احمد سہارنپوری)

43

(پریس ریلیز)
ماہ رمضان المبارک اپنی تمام تررحمتوں، برکتوں، عنایتوں اور نوازشوں کے ساتھ ہم سب پرسایہ فگن ہے خوش نصیب ہیں وہ حضرات جو اس ماہ مبارک کی قدر دانی اس میں عبادات کرکے اور اللہ کی نافرمانی سے بچ کر کررہے ہیں یہ بیان شہر سہارنپور کے نوجوان حافظ اور قارئ قرآن حافظ عظیم احمد نے اس وقت کیا جبکہ وہ اپنے برادراکبر مولانا فہیم احمد مظاہری کا قرآن کریم نماز تراویح میں بھائی آصف صاحب کے مکان پر سن کر مکمل کررہے تھے انہوں نے کہا اللہ نے نماز تراویح میں قرآن کریم پڑھنے اور سننے کے اندر عجیب لذت رکھی ہے اور اس عمل کو اپنے قرب کاذریعہ بنایا ہے انہوں نے بات جاری رکھے ہوئے کہا کہ ہم اپنے لئے سعادت تصور کرتے ہیں کہ اللہ نے اپنا پاک کلام سننے اور سنانے کا موقعہ عطاء فرمایا اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے آج نماز تراویح میں قرآن کریم تو مکمل ہوگیا مگر یاد رکھئے ابھی عیدکا چاند نظر آنے تک نماز تراویح کی ادائیگی ہمارے ذمہ باقی ہے بلاعذر نماز تراویح ترک کرنا گناہ کی بات ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے ہمیں چاہئے کہ اسی شوق وجذبہ کے ساتھ آخر تک نماز تراویح اداکرتے رہیں اور ماہ مبارک کی جملہ عبادات کو خوشدلی کے ساتھ انجام دیتے رہیں انہوں نے زور دیکرکہا کہ قرآن کریم شفاء کی کتاب ہے اس لئے موجودہ حالات میں کرونا جیسی بیماری کا علاج قرآن پڑھ اور سن کر کریں اور یہ ارادہ کریں کہ جو حضرات قرآن کریم پڑھنا جانتے ہیں وہ اور اچھا پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریں گے اور جو نہی جانتے وہ جاننے والوں سے سیکھیں گے اورعمل کریں گے آخر میں بھائی آصف صاحب اپنے مکان پراس اہم کام کی انجام دہی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ قاری عظیم احمد صاحب ہی کی دعاء پریہ مختصر مگراہم مجلس اختتام کو پہونچی۔