بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتقرآن کریم پر خصوصی توجہ دی جائے:صدرمحترم

قرآن کریم پر خصوصی توجہ دی جائے:صدرمحترم

آج رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ،جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمدقاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ مہتمم جامعہ مدنیہ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالدانورپورنوی،ماسٹر جاوید صاحب پر مشتمل یہ وفد رحمانی مکتب ڈومریا ارریہ پہونچا،صدر محترم جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے تعلیم حاصل کررہے بچوں اور بچیوں کاتعلیمی جائزہ لیا،اور مختصر خطاب بھی کیا،انہوں نے کہا:قرآن کریم پر خصوصی توجہ دی جائے_
اس موقع پر ایک اہم بات اپنے استاد محترم جناب حضرت مولانا خلیل الرحمن صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق صدرالمدرسین مدرسہ اعزازیہ پتھنہ بھاگلپورکے حوالہ سے یہ بتائی کہ حضرت فرماتے تھے:کم کم، کم دن میں،زیادہ زیادہ،زیادہ دن میں_یعنی کم کم سبق لو،ازبر سبق یادکرو تاکہ بنیاد مضبوط ہوجائے،اور زیادہ سبق لینے سے یادمیں رہ جاتی یے جس کی وجہ سے آگے کی تعلیم کے لئے وقت زیادہ لگاناپڑجاتاہے_

واضح رہے کہ رحمانی مکتب حضرت مولانامحمدعلی مونگیری ؒ کی یادگارمیں مسلمانوں کی کثیر آبادی پر مشتمل ڈومریا(ارریہ) میں قائم کیاگیاہے، حضرت مولاناحبیب الرحمن صاحب قاسمی استاذ مدرسہ انوارالعلوم اسلام پور،پورنیہ کی صحیح فکر،اور جدوجہد کانتیجہ ہے،اس کے نگرانی جناب مولاناارشد صاحب القاسمی،اس کے اساتذہ کرام میں بالخصوص محمداطہر حبیب کی محنت ولگن کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں تعلیمی اعتبارسے اپناایک نمایاں مقام حاصل کیاہے،اس وقت 110 طلبہ وطالبات علمی پیاس بجھارہی ہیں،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ،عصری تعلیم کابھی یہاں معقول انتظام ہے_ہر ہر گاؤں میں اس طرح کے مکاتب کے قیام کی ضرورت ہے صدرمحترم کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے