قائد ملت ؒکے 126ویں سالگرہ کے موقع پر تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا

87

چنئی۔(پریس ریلیز)۔ قائد ملت اسماعیل ؒ صاحب کے 126ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ملت روڈ، ٹریپلیکن چنئی میں واقع ان کے میموریل پر پہنچ کر تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزراء درائی مروگن، کے ایس مستان، آوڈی ناصر، راجہ کنپن، انبل مگیش پیاموژی، ماسبرامنی، مو سامی ناتھن، ڈی ایم کے یوتھ سکریٹری ادیانتھی اسٹالن ایم ایل اے اور ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاست کے چیف نائب صدر اور سابق رکن پارلیمان، ایم ایس عبدالرحمن، ریاستی نائب صدر اور ممبر پارلیمنٹ کے نواز غنی، ریاستی سکریٹریان اور سابق رکن اسمبلی ایچ عبدالباسط، کے ایم نظام الدین، ایم ایس ایف قومی جنرل سکریٹری محمد ارشد، یوتھ لیگ کے جنر ل سکریٹری انصاری مدار، ہیڈ کوارٹر گلوکار شیخ مدارعامری، ایم ایس ایف ریاستی خازن اور انڈین یونین مسلم لیگ قومی کونسل ممبرلال پیٹائی مولوی اے ایس عبدالرحمن ربانی شریک رہے۔ اسی طرح چنئی نارتھ ڈسٹرکٹ صدر شمس الدین، سکریٹری عرفان زبیر، اے اللہ بخش، پیر محمد، سید میران، یاسین، امتیاز، ہمایوں، بابو، رسول خان، کریم نواز، ویاسئی قمرالدین، امیر بھائی، شاہ جہاں، منی گنڈن، آئی شاہ جہاں، ایم آئی حمزہ، چنئی ویسٹ کے ضلعی صدر یوسف غلام محمد، سکریٹری عالم خان، خازن آئس ہاؤز رحمن، صالح سیٹھ باقوی، ضلعی جوائنٹ سکریٹری سید جلال الدین، محمد ناصر، چیپاکم ایریا 114وارڈ صدر محمد رفیق، عبدالصمد،چنئی ایسٹ ضلعی صدر مننڈی اسماعیل، سکریٹری مدثر خالد، ولی واکم ایریا صدر عبدالرحمن، بلال حسین، امبتور ایریا صدر رسول، درائی مگم ایریا صدر شکور، کولتور ایریا صدر فخرالدین، ایم ایس ایف مننڈی عبدالحلیم شریک رہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے سابق وزراء ڈی جئے کمار، ایم ڈی ایم کے جنر ل سکریٹری وائی کو نے پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ملیا سیتا، جیون، اڈوکیٹ سبرامنی، مراد بخاری، مصدق، کروم پیٹ ناصر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تمل ناڈو کانگریس پارٹی سے نوجوان لیڈر اور رکن اسمبلی حسن ہارون نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ کانگریس عہدیداران سوراجا سیکرن، ایس کے نواز، ایس ایچ علی، درگاہ اکبر نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔