فریق بننے کے بجائے ہم رفیق بن کر کام کرنے کا مزاج بنائیں: شاہنوازبدرقاسمی

115

ارریہ،(عبدالغنی) موجودہ ملی، سماجی و علاقائی مسائل کے عملی حل اور منصوبہ بندی کیلئے آج سیمانچل کے کشن گنج، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور کوسی کمشنری کے سہرسہ سوپول و مدھے پور ضلع کی سرکردہ شخصیات کی خصوصی مشاورتی میٹنگ آج شہر کے قلب میں واقع مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مدرسہ کے پرنسپل مولانا محمد شاہد عادل قاسمی نے کی میٹنگ کا آغاز مفتی محمد اطہر قاسمی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مشاورت کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مفتی محمدانعام الباری قاسمی،مولانا ابوسالک ندوی،مولانا مصورعالم ندوی،مشتاق اعظم، تنزیل الرحمن،مولانا طارق انور،مفتی ہمایوں اقبال ندوی، مفتی عتیق اللہ رحمانی، قاری نوراللہ نعمانی اور مولانا خالد انور کشن گنج سمیت شرکت کرنے والے علمائے کرام و دانشوران نے کہاکہ اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ جو مسائل ہیں اس کو کیسے حل کیا جائےحاضرین نے کہاکہ تمام تنظیموں کے لئے ایک سربراہ تنظیم ہو،انفارمیشن سنٹر ہو اور اس تنظیم کا سیاسی اور قانونی ونگ بھی ہو میٹنگ میں اتفاق رائے سے کمیٹی کا نام مشاورتی کمیٹی رکھا گیا مشاورتی میٹنگ کے کنوینر صحافی و سماجی کارکن شاہنوازبدرقاسمی نے کہاکہ سوسال پرانی جو جماعتیں ہیں اس کو اپنا وجود بچانا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالقادر شمس رحمتہ اللہ علیہ سیمانچل اور بہار کی تعمیر وترقی کے لئے بیکل رہتے تھے انہوں نے کہاکہ وہ جسمانی طور پہ دلی میں رہتے تھے مگر ذہنی طور پہ یہاں موجود ہوتے تھے انہوں نے کہاکہ یہ وہ تحریک ہے جو تمام ملی جماعتوں کو سپورٹ کرےگا انہوں نے کہاکہ کے الحمد للہ ہم لوگ اب ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں ایک طرح سے ہم امبریلا آرگنائزیشن ہیں جتنے بھی ادارہ ہیں اس کو سپورٹ کریں گے اچھائی کے ہم ساتھی ہیں اور رفیق بن کر کام کریں فریق بن کر کام کرنے کا جو مزاج ہیں وہ نہیں کریں گے ہم لوگ تحریک اور جدوجہد کے ساتھی ہیں، سینئر صحافی مولانا عبدالواحد رحمانی نے کہاکہ یہ تحریک ایک موثر آواز بنے گی اور اس کا ایک ترجمان بھی ہونا چاہیے مولانا محمد عارف قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ حمیدیہ پانولی گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی باتوں سے جو ہم نے محسوس کیا نبی پاک صلعم نے جب ہجرت فرمایا اور مدینہ تشریف لے گئے تو آپ نے مدینہ میں اپنی قوم کے علاوہ تمام لوگوں کو اس میں شریک کیا اور جو کمیٹی امن کے لئے بنائی گئی اس میں ایک قوم کی حفاظت کے لئے تھی انہوں نے کہاکہ اسلام نے پہلا پیغام امن کا دیا ہے انہوں نے کہاکہ آپ سبھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سنت کو زندہ کیا ہے قومی اور ملی مسائل کو حل کرنے کے لئے آپ جمع ہوئے ہیں میں اس کی تائید کرتا ہوں مولانا عبدالقادر شمس رحمتہ اللہ علیہ کی زبانی ہم آپ سے واقف ہیں-
میٹنگ میں ارریہ،پورنیہ،کشن گنج،کٹیہار،سپول مدھے پورہ اور سہرسہ کے پانچ پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو بعد میں توسیع ہوگی مولانا محمد عارف قاسمی کے رقت آمیز دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوا،
IMG 20201228 WA0006
میٹنگ میں صحافی عارف اقبال، مولانا مناظر نعمانی، شاہجہاں شاد،ظفر اقبال مدنی، مولانا عبدالوارث قاسمی، مولانا نعیم، مولانا محبوب، محمد شمیم پرمکھ، مولاناعمرفاروق کاشف، اورنگزیب کلیم سمیت کئی درجنوں افراد شریک ہوئے_