جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزفاربس گنج ارریہ میں مثالی مکتب کا باوقار افتتاح رپورٹ:محمداطہرالقاسمی

فاربس گنج ارریہ میں مثالی مکتب کا باوقار افتتاح رپورٹ:محمداطہرالقاسمی

فاربس گنج ارریہ میں #مثالی_مکتب کا باوقار #افتتاح

ضلعی و مقامی جمعیت کے اراکین کی موجودگی میں جامعہ خیرالنساء فقرنہ رام پور میں یونیفارم کے ساتھ مثالی مکتب کا بسم اللہ

رپورٹ:#محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ
05/ستمبر 2022
____________________________
جمعیت علما ء ہند کے اکابر نے ملک میں سب سے پہلے باضابطہ بنیادی دینی تعلیم کی ضرورت محسوس کی تھی،چنانچہ آزادی کے بعد ہی جمعیت علماء ہند نے ملک کے اولین وزیر تعلیم اور جمعیت علماء ہند کی مجلس عاملہ کے اہم رکن مولانا ابوالکلام آزاد کے مشورے اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کی صدارت میں دینی تعلیمی بور ڈ قائم کیا تھا۔فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی سابق صدر جمعیت علماء ہند نے والد گرامی اور اپنے بزرگوں کے ذریعے قائم کردہ اس بورڈ کو مزید فعال بنایا۔
بورڈ کے اس نظام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ دینی تعلیم کو ہر گھر،ہر اسکول اور ہر کالج تک عام کرنے کے لئے منظم جدو جہد کی جائے اور ہر مسجد کو دینی تعلیم کے لئے سینٹر بنایا جائے۔گویا دینی تعلیمی بورڈ کا مشن یہ تھا کہ کوئی بھی مسلم بچہ اور بچی ضروری دینی تعلیم وتربیت سے محروم نہ رہے۔
الحمد للّٰہ اپنے دادا جان اور والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ صدر محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اس بورڈ میں مزید رنگ و روغن بھرتے ہوئے ملک و ملت کے دینی علوم کے ماہرین کو اس میں شامل کیا،جس کی سربراہی ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری کے کاندھوں پر رکھی۔
چنانچہ بورڈ نے سابق صدر جمعیت علماء ہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری کی ہدایت،بورڈ کے موجودہ صدر محترم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند کی صدارت اور قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی نگرانی میں معزز علماء کرام کے ایک پینل کے ذریعے ملک میں برسوں سے جاری نظام مکاتب کو منظم کرنے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی بدلی ہوئی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر درجہ کے لئے دینی تعلیمات کے نام سے ایک ہی کتاب میں سارے مضامین کو یکجا کرکے پانچ سالہ خوبصورت،دیدہ زیب اور سہل ترین نصاب مرتب کیا۔
دینیات ممبئی کے طرز پر یہ جدید نصاب بطورِ خاص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے لئے اور جز وقتی یعنی صباحی و شبینہ مکاتب کے لئے تیار کیا گیا ہے جو انتہائی دلکش و جاذب نظر ہے۔جس میں نورانی قاعدہ،تعلیم الاسلام،تاریخ الاسلام،دینی تعلیم کا رسالہ اور اردو کا قاعدہ یعنی مکتب کی ساری کتابوں کے مضامین یکجا کردئیے گئے ہیں۔
چند ماہ قبل جب مرکزی و صوبائی جمعیت کی باوقار موجودگی میں کشن گنج میں اس موضوع پر ورکشاپ رکھا گیا تھا اور جمعیت علماء ارریہ کی ایک ٹیم کے ساتھ احقر کی بھی شرکت ہوئی تھی تو اسی وقت سے شدید خواہش تھی کہ کب وہ وقت آجائے کہ ہم اپنے ضلع ارریہ میں بھی اس کا باضابطہ آغاز کرسکیں۔
الحمد للّٰہ کل وہ مبارک موقع آیا کہ مقامی یونٹ کے جوائنٹ سکریٹری ماسٹر محمد عمر حسین کے ادارے میں ضلعی و مقامی جمعیت کے ساتھ مثالی مکتب کا آغاز کردیا گیا۔
دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ارریہ کے زیراہتمام مقامی یونٹ جمعیت علماء بلاک فاربس گنج کے زیرنگرانی اور ماسٹر محمد عمر حسین کے زیرانتظام اس مثالی مکتب کا بسم اللہ احقر محمد اطہر القاسمی نے کرائی جبکہ ضلعی صدر ڈاکٹر عابد حسین نے اپنے پرانے استاذ کے انداز میں بچوں کو پریکٹیکل اب ج کی مشق کرائی اور بلاک صدر مولانا غیاث الدین نعمانی نے دعاء کرائی۔
اس موقع پر موجود تمام ہی اراکینِ جمعیت نے مثالی مکتب کے اس افتتاحی تقریب میں اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بےحد خوشی کا اظہار کیا اور اسے بطورِ مشن ضلع میں جگہ جگہ قائم کرنے کا عزم کیا۔
اس موقع سے نائب صدر جمعیت علماء ارریہ مولانا محمد فاروق مظہری،نائب صدر مفتی ہمایوں اقبال ندوی کے علاوہ دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ارریہ کے سکریٹری مولانا محمد فیروز نعمانی،بلاک سکریٹری مولانا عبد الجبار ندوی،مولانا آس محمد مظاہری،مفتی محمد یعقوب ندوی،مولانا مزمل قاسمی،مولانا جمیل احمد ندوی وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!
2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے