غریبوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد بے انتہا ضروری : مولانا شاھد حسن قاسمی

50

غریبوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد بے انتہا ضروری : مولانا شاھد حسن قاسمی
(مدھوبنی ) (بہار)
رپورٹ محمد حسان ندوی
اسلامی تعلیمات میں جہاں عبادات کی طرف توجہ دلائی ہے اور ان کے انجام دہی کی تلقین کی ہے وہیں پریشان حال لوگوں اور غریبوں کی مدد اور ان کا خیال رکھنا یہ انتہائی ضروری کام ہے،اسلامی کتب کا اکثر حصہ معاملات اور حقوق العباد پر مشتمل ہے ،ہمیں انسانیت کی خدمت کو اپنا ہدف اور مقصد بنانا چاہئے،مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا شاھد حسن قاسمی بانی ومھتمم جامعہ ام المومنین سیدہ عائشہ للبنات مکیا مدھوبنی نے کیا،مولانا نے بتایا کہ صوبہ بہار کے ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی بلاک میں واقع موضع بسیٹھا میں رات تین بجے نامعلوم طریقے سے آگ لگ گئی جس میں راعین برادری کے تین لوگوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور ان مکانات میں رکھا ہوا سارا ساز وسامان میں نذر آتش ہوگیا،مذکورہ واقعہ کی اطلاع گاؤں ہی کے باشندہ مفتی حسن الرحمن نے امارت شرعیہ بہار کے زیر نگرانی چلنے والی تنظیم کے بلاک سکریٹری مولانا شاھد حسن قاسمی کی دی،مذکورہ اطلاع پاکر مقامی تنظیم امارت شرعیہ کا ایک مختصر سا وفد قاری سیف الرحمن،قاری عبد الصمد قاسمی مکیاوی،اور مفتی حسن الرحمن پر مشتمل متاثرہ خاندانوں سے مل کر ان کے حالات کا جائزہ لیا جس میں ایک گھر میں عنقریب ایک بچی کی شادی ہونی تھی اور اس کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھی گھر میں ہر طرح کے سامان اور ضروری اشیاء اکٹھا کرلی گئی تھیں،لیکن اس ناگہانی حادثہ نے ان کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا, متاثرہ خاندانوں کی حالت اور موسم کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مولانا شاھد حسن قاسمی اور رفقاء نے کچھ لحاف اور کمبل اور ایک ایک ہزار کی فوری مدد کی اور مزید یقین دلایا کہ عنقریب وہ ان کی پوری ٹیم عنقریب ہی ان کی کافی مدد کرے گی،اسی سلسلہ میں مولانا شاھد حسن قاسمی اور ان کے رفقاء دو تین مواضعات کا دورہ کرکے متأثر خاندان کے لیۓ تعاون کی اپیل کی جس پر لوگوں نے کافی تعاون دیا جس کی مدد سے متاثرین کی مدد اچھے طریقے سے انجام پائی تقریباً دو ٹرک پر مشتمل کھانے پینے پہننے اوڑھنے کی ضروری اشیاء اور برتن وغیرہ کے ساتھ ساتھ اچھی خاصی رقم تینوں خاندانوں کو دی اور انہیں مزید بھروسہ دلایا کہ امارت شرعیہ بہار کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی اور معاون ناظم مولانا ابو الکلام شمسی کو مذکورہ حادثہ کی اطلاع کردی گئی ہے اور ناظم امارت شرعیہ نے متاثرین کے لئے جلد ہی امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے رقم ارسال کریں گے،
اس نیک کام اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پوری ٹیم اور اس کے ذمہ داران میں نقیب بلاک بینی پٹی عبد المالک عرف راجہ نائب صدر قاری مبین بلاک سکریٹری مولانا شاھد حسن قاسمی ،اور قاضی نجم الہدی کو مولانا محمد شبلی القاسمی ناظم امارت شرعیہ بہار ،مولانا ابو الکلام شمسی معاون ناظم ،قاری سیف الدین،حافظ کلیم اللہ،مفتی حسن الرحمن،مولانا تنویر قاسمی وغیرہ نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ،