بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزغربت کے تھپیڑوں کا شکار یتیم بونو کو سرکار کی مدد کا...

غربت کے تھپیڑوں کا شکار یتیم بونو کو سرکار کی مدد کا انتظار، سرکار کی جانب سے ملنے والے پانچ کلو راشن سے بھی محروم ہیں

غربت کے تھپیڑوں کا شکار یتیم بونو کو سرکار کی مدد کا انتظار، سرکار کی جانب سے ملنے والے پانچ کلو راشن سے بھی محروم ہیں بیوہ اور یتیم بچے
دھن گھٹا سنت کبیر نگر ایس این بی، عقیل احمد خان
ایک طرف جہاں صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ طرح طرح کی ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کر غریبوں اور بے سہارا لوگوں تک ہر ممکن مد پہونچانے میں لگے ہیں وہی دوسری جانب تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے نام نہاد کچھ لوگ مفلسی کے تھپیڑوں کا شکار
بیوہ ،یتیم بونو کو بھی اپنا نوالہ بناکر نگل گئے جا رہے ہیں جہاں حلقہ میں ایک کنبہ سرکار کی جانب سے ملنے والے پانچ کلو راشن کا بھی محتاج ہے
خبروں کے مطابق تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع ترقیاتی بلاک ہینسر بازار مرحوم محمد یونس کے پانچ بچے محمد آصف 18 محمد سلمان 12 زلفقار احمد، استخار احمد اور ایک بیٹی جس کی عمر 21 برس ہے اللہ کی مرضی سے تین بچے بونے ہیں جس میں ایک بہن بھی شامل ہے ماں نور جہاں نے نمائندہ کو بتایا کی ہمارے شوہر محمد یونس کا گزشتہ پانچ سال قبل انتقال ہوگیا ہے اور ہمارے پاس ایک چھوٹا سا مکان ہے جس میں کسی طرح پانچ بچوں کا گزر بسر ہوتا ہے اور تین بچے بونے جس میں ایک بیٹی شامل ہے یتیم بچوں کی ماں نے اپنا درد بیان کیا اور کہا کہ سرکار کی جانب سے ملنے والا راشن کارڈ بنا تھا جو گاؤں کے ایک صاحب کی مدد سے تحصیل انتظامیہ نے منسوخ کردیا ہے اور بیوہ پینشن تو دور کی بات ہے ہم لوگ سرکار کی جانب سے ملنے والے پانچ کلو راشن کے لئے ترس گئے ہیں بیوہ نور جہاں کا کنبہ دانے دانے کو محتاج ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوہ نور جہاں کا کنبہ
اتنا مفلس ہے کہ اس کی گنتی غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے کنبہ میں ہوتی ہے لوگوں کایہ بھی کہنا ہے کہ جن کے پاس روپے ہیں وہی ضرورت مند لوگوں کی مدد کرمعاشرے کی خدمت کر سکتے ہیں، سیاسی جماعت کے لیڈران کو آگے آکر اس غریب کنبہ کی مدد کرنی چاہئے،
اس سلسلے میں ایس ڈیم دھن گھٹا سے بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ حلقہ لیکھ پال کو گاؤں میں بھیج کر تفصیل معلوم کی جارہی ہے کوئی بھی اس طرح سے معزور کنبہ کی جانکاری ملتی ہے تو ہر ممکن سرکار کی جانب سے ملنے والی اسکیموں کا فائدہ پہونچایا جائے گا،

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے