عمران پرتاپ گڑھی جیسے سینکڑوں نوجوانوں کو کانگریس پارٹی کے مختلف سیلوں کی ذمہ داری دی جائے/ ابوبکر صدیقی

112

 

حاجی پور 05/ جون (پریس ریلیز)
پورے ہندوستان میں کانگریس کا کھویا ہوا وقار بلند ہو گا۔ ایک بار پھر نوجوان ساتھیوں کی کوششوں اور محنتوں سے ہندوستان میں کانگریس کی حکومت آئے گی۔ اور بہت ہی جلد سبھی ریاستوں اور مرکز سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ مذکورہ باتیں ویشالی ضلع کے مشہور و معروف دانشور ، سیاسی و سماجی خدمت گزار اور کاروان ادب کے فعال و متحرک کارکن ابوبکر صدیقی نے آج ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس اعلیٰ کمان کے ذریعہ اقلیتی سیل کا قومی صدر بنائے جانے پر ہم سبھی نوجوان طبقہ خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور کانگریس پارٹی میں ان کا شاندار استقبال کرتے ہیں۔ مسٹر صدیقی نے پریس کے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ عمران پرتاپ گڑھی ایک اچھے شاعر کے ساتھ ایک اچھے سیاسی رہنما بھی ہیں۔ پورے ہندوستان کے اقلیتی طبقے پر ان کی بہت اچھی پکڑ ہے۔ وہ اپنی اچھی شاعری کے ذریعے ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک کے عوام کے دلوں پر بھی راز کرتے ہیں۔ خاص طور سے یہاں کے نوجوان ساتھی انہیں اپنا ایک عظیم رہبر اور قائد سمجھتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کے لیے ایک آئیڈیل ہیں۔ انہیں اقلیتی سیل کی ذمہ داری سونپے جانے سے کانگریس ایک بار پھر نوجوانوں کے سہارے ہندوستان میں مستحکم ہوگی۔ اور اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے میں کامیاب ہوگی۔ آخر میں ابوبکر صدیقی نے صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو چاہیے کہ پورے ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی شاخ کو مضبوط کرنے کے لیے سبھی سیلوں کی ذمہ داری عمران پرتاپ گڑھی جیسے سینکڑوں نوجوانوں کے ہاتھوں میں دی جائے۔ تاکہ کانگریس پارٹی ایک بار پھر پورے ہندوستان میں مضبوطی کے ساتھ نمودار ہو سکے۔ اور ہر جگہ اس کی حکومت قائم ہو سکے۔ کیوں کہ بی جے پی نے ملک کی حالت بد سے بدتر کردی ہے۔ جواب کسی کو دیکھا نہیں جا رہا ہے۔