ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتعفت و عصمت کی حفاظت نکاح کا بنیادی مقصد: پروفیسر شکیل قاسمی

عفت و عصمت کی حفاظت نکاح کا بنیادی مقصد: پروفیسر شکیل قاسمی

نکاح کے ذریعے خاندان کی ابتدائی یونٹ قائم ہوتی ہے۔ شوہر بیوی اگر اچھے انسان اور اچھے شہری ثابت ہوں تو اس سے ایک بہتر سول سوسائٹی اور خوشگوار سماج بنتا ہے، تربیت یافتہ نسل تیار ہوتی ہے، مورل ویلیوز اور اخلاقی اقدار و روایات کی حفاظت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام اس رشتے کو نہایت مقدس قرار دیتے ہوئے اس کی پائیداری اور خوشگواری پر زور دیتا ہے۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے ان خیالات کا اظہارکیا۔
نکاح کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا قاسمی نے کہا کہ عفت و عصمت کی حفاظت اور افزائش نسل اس کے بنیادی مقاصد میں ہیں۔ شریعت نے مہر کی ادائیگی کو ضروری قرار دیا ہے۔ نکاح اعلانیہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس رشتے کی واقفیت ہوسکے۔ جناب قاسمی نے قرآن کریم کے حوالے سے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی اور اس کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ گزشتہ روز سلیما ں سرور بنت سید محمد سر ور حبیب ، ابابکرپور، ویشالی کا نکاح غضنفر عزیز ابن فخرالعالم رحمانی ،دلاورپور ، مونگیر کے ہمراہ ہارون نگر، سیکٹر1 میں ہوا تھا۔اس موقع پر خویش و اقارب اور متعلقین نے نو عروس جوڑے کو مبارکبادی اور دعائوں سے نوازا ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے