عظیم اتحاد کی حکومت بنی تو بہار کی تقدیر اور تصویر بدل جائے گی:تیجسوی یادو

44

عظیم اتحاد کی حکومت بنی تو بہار کی تقدیر اور تصویر بدل جائے گی:تیجسوی یادو
ارریہ(معراج خالد)ریاست میں اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنی تو بہار کی تصویر اور تقدیر دونوں بدل جائے گی حکومت بنتے ہی دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار اور یہاں کے اساتذہ کرام کو مساوی تنخواہ دی جائے گی,مذکورہ باتیں رانی گنج کے لال جی ہائی اسکول اور نرپت گنج ہائی اسکول میدان میں اپوزیشن اور گرینڈ الائنس کے رہنما تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کے امیدوار اویناش منگلم اور انیل یادو کی حمایت میں ایک انتخابی اجلاس میں سمندر کے مانند ٹھاٹھیں مارتا ہوا لوگوں کے جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا مسٹر تیجیسوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اسے دور کرنا بہت ہی ضروری ہے آپ کے سامنے کھڑا ایک نوجوان (تیجسوی) دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ میری حکومت بنتے ہی بہار کی تصویر اور تقدیر دونوں بدل جائے گی ڈبل انجن چاچا کی حکومت میں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے نوجوان پکوڑے بیچنے پر مجبور ہیں، این ڈی اے سرکارنے روزگار کے نام پر ووٹ تو لے لیا لیکن نوجوانوں کو بے روزگار بنا کر چھوڑ دیا_ انہوں نے کہا کہ میں بہار سے فاقہ کشی کو حتی الامکان دورکرنے کی کی کوششیں کروں گا_
پچھلے پندرہ سالوں میں این ڈی اے کی حکومت میں جو گھوٹالے ہوئے ہیں اسے میں ڈھونڈ نکالوں گا_مسٹر تیجسوی یادو نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت بنتے ہی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکری کے فارم کی فیس معاف کر دوں گا اگر آپ امتحان دینے ٹرین سے جاتے ہیں تو آپ کا کرایہ بھی معاف کر دیا جائے گا میں بہار میں فیکٹری لگا کر بجلی پیدا کروں گا بجلی کی فیس سستی ہوں گی انہوں نے کہا آلو اور پیاز کی قیمتیں آج آسمان کو چھو رہی ہیں, مہنگائی اپنے عروج پر ہے نتیش چاچا اس پر کچھ بھی بولنے سے ہچکچاتے ہیں_مسٹر تیجسوی یادو نے کہا کہ آج ڈیزل کی قیمت 85 روپے سے سے زیادہ ہوگئی ہے اور پٹرول کی قیمت سو کے قریب پہنچ گئی ہے، مگرپھر بھی بی جے پی کے لوگ اس پر کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں،بلکہ اپنی پارٹی کی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ جب منموہن سنگھ کے دور حکومت میں میں ایک یا ڈیڑھ روپئے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی تھی تو یہی بی جے پی کے لوگ پورے ملک میں میں بول مچا دیا تھا اور منموہن کی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی_شری یادو نے کہاک اگر آپ لوگ رانی گنج کے امیدوار اویناش منگلم کو ڈپٹی چیف منسٹر کی شکل میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہیں کامیاب کرکے اسمبلی آپ بھیجئے میں انہیں نائب وزیراعلی کی کرسی دوں گا