جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہارات  عامر سبحانی کو چیف سیکریٹری بنانا وزیر اعلی نتیش کمار...

  عامر سبحانی کو چیف سیکریٹری بنانا وزیر اعلی نتیش کمار کا مستحسن قدم: ” کاروان ادب”  

 

عامر سبحانی کو چیف سیکریٹری بنانا وزیر اعلی نتیش کمار کا مستحسن قدم: ” کاروان ادب”

 حاجی پور ( ت ن س) وزیراعلیٰ بہار کے ذریعے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر جناب عامر سبحانی کو ریاست کا نیا چیف سیکرٹری بنایا جانا ایک مستحسن قدم ہے جس کے لئے وزیر اعلی بہار مسٹر نتیش کمار مبارک باد کے مستحق ہیں-” "کاروان ادب "کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی اور جنرل سیکریٹری انوارالحسن وسطوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جناب عامر سبحانی نے بہار کے ہوم سیکرٹری اور محکمہ اقلیتی فلاح کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی حیثیت سے جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں وہ اظہر من الشمس ہیں – ان کی حسن کارکردگی کا ثمرہ ہے کہ آج وہ بہار کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیے گئے ہیں- یہ عہدہ پانا ان کا حق تھا اور یہ عہدہ پانا بلاشبہ ‘حق بحقدار رسید’ کے مترادف ہے – جناب عامر سبحانی کے چاہنے والوں نے اس عہدے پر ان کے فائز ہونے کا عرصہ قبل جو خواب دیکھا تھا ان کا یہ خواب خدا کے فضل و کرم سے اب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے- یہ مالک حقیقی کا ہزار ہزار احسان و کرم ہے – "کاروان ادب” کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے جناب عامر سبحانی کو بہار کے چیف سکریٹری کے عہدے پر سرفراز ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور اپنے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جناب عامر سبحانی وزیراعلی بہار اور بہار کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ریاست کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حرفوں میں درج کرائیں گے –

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے