عارف اقبال صاحب کے پرموشن پرمبارکباد

423

عارف اقبال صاحب کے پرموش پرمبارکباد
یہ سن کر مسرت ہوئی کہ ای ٹی وی بھارت( اردو) سے ضلع ارریہ کے نمائندہ و صحافی جناب عارف اقبال صاحب کا پرموش پٹنہ ہوگیا ہے۔
یہ موصوف کاواجبی حق ہے جو متعلقہ ادارہ کی طرف سے انہیں ملا ہے۔اس پر ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا جاتا ہےکہ انہوں نے اپنے ایک ضلع نمائندہ کی خدمات کا اعتراف کیا ہے،ساتھ ہی ساتھ موصوف کے ساتھ داد ودہش اورانعام واکرام کا معاملہ بھی کیا ہے،ایک ضلع نمائندہ کوریاست بہارکی راجدھانی کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ اس قیمتی ہیرے کی صرف شناخت ہی نہیں کی ہے بلکہ بسروچشم قبول کیا ہےاوراپنے سر کا موصوف کوجھومربھی بنالیا ہے۔ “حق بہ حقدار رسید”
دوسری طرف اس بات کا صدمہ بھی ہے کہ ہم جناب عارف اقبال صاحب کی ذہانت وفطانت اور خدادادصلاحیت سے ضلع ارریہ محروم ہونے جارہا ہے۔ابھی گزشتہ کل مورخہ ۱۳/جولائی ۲۰۲۱ء کی بات ہے،موصوف سے بذریعہ فون جب یہ خبر ملی کہ آج کا دن ارریہ میں کام کرنے کا آخری دن ہے،یہ سن بڑاجھٹکا لگا ایک شعر ذہن میں گھوم گیا۰۰
ع۰یوں تو تیرے کوچے کی بہت شور ہے لیکن
ہم نہ جائیں گے خدا کی قسم آج کے بعد
یہ حق ہے اور سچ ہے کہ ضلع ارریہ میں اس وقت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،پرنٹ میڈیا میں تواپناارریہ برسوں سے سیمانچل کی نمائندگی کرتا آیا ہے۔بہت خوب لکھنے والوں کی ٹیم موجود ہے، اردو میں بھی ارریہ کی نمائندگی کرتےرہے ہیں اور اچھا لکھتے بھی ہیں، مگرالیکٹرانک میڈیا میں اردو کوارریہ سے جو اقبال ملا ہے وہ عارف اقبال کے مرہون منت ہے۔میری دانست میں اتنی اچھی اور صاف ستھری اردو زبان میں ارریہ سے ٹی وی پر نمائندگی موصوف کے ذریعہ ہوئی ہے۔بلاتکلف اسکرین پر آکر علماء کرام کی ایک بڑی تعداد نے بھی موصوف کی دعوت پر ہرعنوان پر گفتگو کی ہے، یہ بھی سرزمین ارریہ میں پہلی باراس پیمانہ میں دیکھنے کو ملا ہے۔ موصوف کی اینکرینگ کی ٹون منفرد رہی ہے۔اور ہر عام وخاص کی توجہ کو یہ مبذول کراتی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہالیان ارریہ نے بھی بڑا پیار دیا ہے، اور ہر طبقہ کی محبت کے موصوف سزاوار رہے ہیں۔
ہم اس موقع پر جناب عارف اقبال صاحب کو اہالیان ارریہ وپورنیہ کمشنری کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور موصوف سے یہ امید کرتے ہیں کہ آپ ریاست بہار کی راجدھانی میں بھی ہماری مضبوط آواز بنیں گے،”ان شاء اللہ العزیز ”
اس امید کے ساتھ یہ شعر نذر کرتے ہیں،
ع۰۰میں کہاں رکتا ہوں عرش وفرش کی آواز سے
مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے۔
ہمایوں اقبال ندوی، ارریہ
جنرل سکریٹری، تنظیم ابنائے ندوۃ ریاست بہار، پورنیہ کمشنری
رابطہ، 9973722710
14/7/2021