طلاع نامہ الحمدللہ مرکزی و ریاستی جمعیت کی ہدایات کی روشنی میں جمعیت علماء ارریہ کے بلاک سطحی انتخابات مکمل ہوگئے۔

83

ضلع ارریہ کے تمام 9/ بلاکوں سے11،11/رکنی اراکین عاملہ کے کل 99/ننانوےرضاکاران اتفاق رائے سے چن لئے گئے۔*
مورخہ 18/فروری 2021 کو اراکین عاملہ و منتظمہ جمعیت علماء ارریہ کے فیصلے کے مطابق اب کل یعنی 04/مارچ 2021 بروز جمعرات جامع مسجد شہر ارریہ کے بالائی منزل میں زیر صدارت ڈاکٹر عابد حسین صاحب صدر جمعیت علماء ارریہ بوقت گیارہ بجے دن ضلعی انتخاب عمل میں لایا جائے گا انشاءاللہ۔
جس میں بطورِ مشاہد جمعیت علماء بہار کے صدر محترم حضرت مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم تشریف لائیں گےاور اپنی موجودگی میں انتخابی کارروائی انجام دیں گے۔
آپ تمام احباب بطورخاص جمعیت علماء ارریہ کے جملہ خدام و کارکنان و رضاکاران اور تمام بلاک کے نومنتخب عہدیداران سے شرکت کی درخواست ہے۔
ہمیں امید بدرجہ یقین ہے کہ آپ اپنی تمام تر مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنی موجودگی میں انتخابی عمل انجام دے کر اپنی پیاری جماعت کے استحکام کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے! انشاءاللہ
طالب دعا
محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
03/03/2021