ارریا 27 دسمبر ( نوائے ملت)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی
کشن گنج برانچ کے لئے فنڈز جاری کر نے کا مطالبہ سیمانچل کے
مختلف اضلاع کے نمائندوں اور طلبہ اور طالبات کی طرف سے مسلسل
کیا جا رہا ہے، کیوں کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعمیراتی کام مکمل طور پر
رکا ہوا ہے ۔ اس ضمن میں سیمانچل کے ارریہ اور کشن گنج کی طالبات
نے بھی فنڈ جاری کر نے کا مطالبہ کیا۔ ارریہ ضلع کے سکئی بلاک کے
کچہا پنچایت کی طالبات سبستہ پروین، صوفیہ ناز اور کشن گنج کے
ٹیڑھا گا چھ بلاک کی طالبہ شگوفہ ناز نے تاریخی عمارت اور بہار کی
راجدھانی پٹنہ کے گول گھر کے صحن میں ایک بیٹر لئے ،جس میں لکھا تھا
کہ:۔ اے ایم یوکشن پنج برانچ کے لئے فنڈ جاری کر وسر کا رتاکہ
سیمانچل کے مختلف اضلاع میں پڑھنے والے طلبہ اور طالبات کو علی
گڑھ کی اس برانچ میں پڑھنے کا موقع مل سکے۔ اس کے ماسوا
سبستہ اور صوفیہ ناز نے بتایا کہ برانچ شروع کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے سیمانچل کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔
ان تمام طالبات نے وزیراعظم شری نریندر مودی جی سے سیمانچل اور بنگال کے غریب بچوں کے مفاد میں کشن گنج برانچ کے لئے جلد کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔