ضیاء ولی کامولانااحمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں اجراء 

38
ضیاء ولی کامولانااحمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں اجراء 
مونگیر 26-جولائی (ابو بکر صدیقی)
 امیر شریعت سابع مفکر اسلام امیرشریعت مولاناولی رحمانی کی حیات و خدمات پرمشتمل تحریروں کا مجموعہ ضیائۓ ولی‘ کا اجراء خانقاہ رحمانی مونگیر میں ایک سادہ تقریب میں خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں میں عمل میں آیا ۔ یہ کتاب مولانا محمدقمر عالم ندوی استاد مدرسہ احمدیہ ابابکرپورویشالی نے ترتیب دی ہے جس میں معتبر علمائے کرام ، دانشوران علم وادب کے مضامین و مقالات اور تاثرات و مشاہدات موجود ہیں ۔ اس موقع پرمرتب کتاب مولانامحمدقمرعالم ندوی کے علاوہ مولانا عبدالسبحان رحمانی ، مولانا معین الرشیدندوی ، مولانا صدرعالم ندوی ، ماسٹر شعیب شاہ ، حافظ محمدصبغت الله رحمانی ، حافظ ذکوان القمر شمسی ، مولوی عبد القیوم رحمانی ، مولانا فیروز عالم ندوی ،محمد منہاج الہدی رحمانی، محمد پرویز عالم مولانا نورالاسلام مظفر پور  ڈاکٹر اقبال عالم موجود تھے  ۔ اس موقع پر مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے مرتب کتاب مولانا محمدقمر عالم ندوی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے بزرگوں کے احوال و مشاہدات کو کاغذ کے صفحہ پرلاکر بڑا کام کیا ہے ۔ الله تعالی آپ کو اس کا بہتر بدل دے گا ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ویشالی ضلع کے مشہور و معروف دانشور اور سیاسی و سماجی خدمت گزار ابوبکر صدیقی نے مرتب کتاب مولانا محمد قمر عالم ندوی اور تمام مضامین کے تخلیق کار کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور ضیائے ولی کی کامیاب اشاعت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔