بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزضلع_ارریہ کی فضاء سوگوار

ضلع_ارریہ کی فضاء سوگوار

ضلع ارریہ آج ایک ابھرتے ہوئے سورج سے محروم ہوگیا۔
بابوسبطین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ضلع_ارریہ کی فضاء سوگوار
انا للہ و انا الیہ رجعون۔
بڑے باپ کے بڑے بیٹے اپنے باپ کے سینکڑوں حسین سپنوں اور خوبصورت خوابوں کو آج ادھورا چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔
بابو سبطین نے کیریر گائڈ اکیڈمی کو بنیاد بناکر اپنے کیریر اور ترقیاتی سفر کا ایسا آغاز کیا کہ پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔
وہ بےشمار خوبیوں کے مالک تھے۔اپنے والد گرامی پروفیسر عبد الرقیب صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی فکر تھی کہ قوم کی تعمیر وترقی کے لئے تعلیم وتربیت ہی کلیدی راستہ ہے۔
چنانچہ کیریر گائڈ اکیڈمی کے بینر تلے انہوں نے نہ جانے کتنے نونہالوں کو تعلیمی عروج بخشا۔بڑی بات یہ تھی کہ وہ ترقیوں پر قناعت پسند نہیں تھے؛ان کا عزم جواں،ان کی فکر وسیع،ذہن کشادہ،سوچ مثبت،حوصلہ پہاڑ جیسا اور آگے بڑھنے اور بڑھتے بڑھتے سورج کی بلندیوں پر اپنی کمنیدں ڈال دینے کا دھن ان کے اندر ایسا تھا کہ وہ اپنی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔
ابھی ان کی ترقیوں کا سفر تو شباب پر تھا کہ ڈور کھینچ لی گئی اور فرشتہ اجل یک لخت موت کا پروانہ لےکر ان تک آ پہنچا۔۔۔۔

اے فرشتہ اجل! کیا خوب تیری پسند ہے
پھول تونے وہ چنا جو گلشن کو ویران کر گیا

آنسوؤں اور سسکیوں کے ساتھ آج ہی انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اللہ تعالٰی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،ان کے سیآت کو حسنات سے مبدل فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے!
محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
04/10/2022

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے