جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتضلع کھگڑیامیں واقع گوگری بلاک سیلاب سے بری طرح متاثر،جمعیۃ علماء کے خدام میدانِ...

ضلع کھگڑیامیں واقع گوگری بلاک سیلاب سے بری طرح متاثر،جمعیۃ علماء کے خدام میدانِ عمل میں

مولانا محمد طہ صاحب مظاہری کی خدمات قابل تحسین:قاری محمدسرفراز عالم
(پریس ریلیز)

ضلع کھگڑیامیں واقع گوگری بلاک سیلاب سے بری طرح متاثر،جمعیۃ علماء کے خدام میدانِ عمل میں

اس وقت بہار کے کئی اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں ، کھگڑیا ضلع کے گوگری بلاک کی صورت حال بھی ایسی ہے، ایسے بھیانک ماحول میں مذہب، اور ذات،پات سے اوپر اٹھ کر بحیثیت انسانیت کے، انسانوں کی خدمت کرنااور انسانی جانوں کو بچانا جناب محمد رسول اللہﷺنے سب سے بہترین فریضہ قرار دیا ہے، ان خیالات کا اظہارجمعیۃ علماء کھگڑیاکے جنرل سکریٹری جناب قاری محمدسرفراز عالم صاحب نے اپنے ایک پریس اعلانیہ کے ذریعہ کیا،انہوں نے کہا:آج بھی اللہ کے کچھ مخلص بندے ہیں،جو مصیبت کے وقت مصیبت زدوں کی امدادکرنااپنے لئے سب سے بڑٖی سعادت سمجھتے ہیں،، انہی بے لوث اور مخلص خادموں میں ایک نام جناب مولانا محمد طہ صاحب مظاہری صدرالمدرسین مدرسہ رشیدیہ دیوری پپرالطیف و سرپرست جمعیۃ علماء پربتہ بلاک کھگڑیا کی ذات گرامی ہے، جو ہمہ وقت قوم وملت اور انسانیت کے لیے فکر مند رہتے ہیں، جہاں کہیں بھی انسان پر یشان حال نظر آتا ہے تو اپنی وسعت کے مطابق اس کی مدد اور فریاد رسی کرنا اپنا دینی اور ملی فریضہ سمجھتے ہیں، سردست گوگری بلاک کے سیلاب متاثرین کے لئے دوسو کیلو چاول، چالیس کیلو دال، پچاس کیلو آلو، دس کیلو سرسوں تیل، چالیس عدد صابن ،شیمپو ایک سو ساٹھ عددپانچ کیلو ناریل تیل عنایت فرمایا۔ اللہ تعالیٰ مولاناموصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے، عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے ،اسی طرح جمعیۃ علماء ہند کھگڑیا (میم )کی پوری ٹیم بطور خاص جناب قاری محمد عطاءاللہ صاحب قاسمی استاد مدرسہ رشیدیہ دیوری پپرالطیف پربتہ وصدر جمعیۃ علماء گوگری بلاک کھگڑیا، وحافظ محمد مذکرصاحب نعمتی نائب صدر جمعیۃ علماء گوگری بلاک، وحافظ محمد جہانگیر صاحب سابق امام مسجد تھانہ وصدر جمعیۃ علماء گوگری نگر، اور سرفراز، محمد طفیل صاحب رامپور وغیرہ راحت رسانی اور اشیاء خوردنی کی تقسیم میں مصروف کار ہیں اور ہر ممکن سیلاب متاثرین کی امداد فرما رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جزائے خیر عطاء فرمائے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے