ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتضلع کشن گنج بلاک ٹھاکر گنج میں امارت شرعیہ کا تنظیمی دورہ...

ضلع کشن گنج بلاک ٹھاکر گنج میں امارت شرعیہ کا تنظیمی دورہ جاری

مزمل حسین قاسمی

احکامات الہیہ اور پیغامات نبویہ کے بحر بیکراں سے ہم ایمان والوں کو دو اہم فلاح کلید ملتی ہے 1 اللہ تعالیٰ کا خوف غیراللہ کا ڈر ذرہ برابر نہ ہو غیر اللہ کا ڈر دل سے نکالنے پر اللہ تعالیٰ کی ذات پر اطمینان کی دولت میسر ہوتی ہے مزید یہ کہ ہمت وحوصلہ کی کرنیں دکھائی دیتی ہے۔ دوسری چیز اجتماعیت کی طاقت جو خالص مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ قوموں کو عروج بخشنے کا کامیاب ترین آلہ ہے اور امت مسلمہ کا حسین طمغہ ہے چنانچہ اجتماعی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے مسلم آبادی کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مربوط کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مذکورہ خیالات کا اظہار ضلع کشن گنج کے بلاک ٹھاکر گنج تھانہ پواخالی اور ضیا پوکھر کے درجنوں گاؤں کے جامع مساجد کے خطاب میں کیا

امارت شرعیہ کے شعبہ تنظیم وتبلیغ کے ذریعہ مسلم آبادی میں تنظیمی ڈھانچے کو پچھلے کئی دہائیوں سے کرنے کا کام جاری ہے اس وقت امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی کے حسب ہدایت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نائب ‌ناظم کی نگرانی میں ملک کے 55 جید علمائے کرام کے ذریعے تینوں ریاستوں میں یعنی بہار اڈیشہ وجھارکھند میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا کام انجام دییے جارہے ہیں شعبہ تنظیم وتبلیغ کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی کی بنیادی فکروں میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا شامل ہے چنانچہ صدرالشعبہ کے حکم سے راقم الحروف مزمل حسین قاسمی مبلغ امارت شرعیہ کی سربراہی میں ضلع کشن گنج کے بلاک ٹھاکر گنج تھانہ پواخالی اور ضیا پوکھر میں تنظیمی دورہ جاری ہے_

واضح رہے کہ ضلع کشن گنج بلاک ٹھاکر گنج کے پواخالی اور ضیا پوکھر تھانہ میں ماہ اگست کے آخری عشرہ سے اب تک یعنی 30 سمتبر 2021ء تک درجنوں گاؤں میں جدید تنظیم قائم ہونے کے ساتھ ساتھ تیس سے زائد گاؤں میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جا چکا ہے ہمارے ساتھ تنظیمی سفر کا ساتھی مولانا منظر مظاہری مبلغ امارت شرعیہ بھی شریک ہیں_

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے