بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزضلع ارریہ کے بلاک رانی گنج کے تحت جکتا کھرسائی میں منعقد...

ضلع ارریہ کے بلاک رانی گنج کے تحت جکتا کھرسائی میں منعقد ہونے والا کل شب کا اجلاس انتہائی تاریخ ساز رہا۔

عین مغرب کے وقت تیز بارش اور آندھی کے نتیجے میں ایک طرف پنڈال سے ٹپاٹپ پانی،دوسری طرف زمین کیچڑ سے لت پت اور تیسری طرف مسلمانوں کے ہجوم کا جذباتی انداز ۔۔۔۔
عاجز نے ظالمانہ رسم جہیز پر غالباً ایک گھنٹے کی اپنی گفتگو میں جو کچھ اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ کے ساتھ دل کے نہاخانے سے کہ سکتا تھا تنکا بھر کسر نہیں چھوڑا۔۔۔
الحمد للّٰہ ہزاروں مسلمانوں نے جس جذباتی انداز میں ہمارے ساتھ اس رسم بد کےضلع ارریہ کے بلاک رانی گنج کے تحت جکتا کھرسائی میں منعقد ہونے والا کل شب کا اجلاس انتہائی تاریخ ساز رہا۔ خاتمے کے لئے معاہدے کئے اس سے دل وقتی طور پر جھوم جھوم اٹھا،بس شیطان اپنے دام فریب میں نہ پھنسادے،اس کے لئے دعائیں بھی کی۔
جمعیت علماء رانی گنج کے صدر محترم مفتی نعیم الدین ندوی صاحب کی باوقار نظامت اور بلاک سکریٹری مفتی دلشاد احمد نعمانی کی معیت نے اجلاس میں روح پھونکنے کا کام کیا۔
خوشی تب دوبالا ہوگئی جب عاجز کی گفتگو کے بعد مفتی دلشاد احمد صاحب کے واسطے سے ایک بااثر غیرمسلم بھائی نے عاجز اور مفتی نعیم الدین صاحب سے یہ کہتے ہوئے مصافحہ کیا کہ بھگوان نے زندہ رکھا تو موسم کے سازگار ہونے پر ہم اپنی زمین پر رسم جہیز کے خلاف اور مانوتا کے لئے ایک بڑا اجلاس کروائیں گے اور سارے شرکاء کو ہم اپنی طرف سے کھانا کھلائیں گے،خواہ اس میں میرا پانچ دس لاکھ روپے خرچ ہوجائے تو ہوجائے۔۔۔
رب العالمین قبولیت سے سرفراز فرمادے!
مسلسل کئی راتوں کے جگنے کی وجہ سے طبیعت میں بشاشت نہیں ہے۔ ہوئی تو مختصر روداد پیش ضرور کروں گا انشاء اللہ ۔
محمد اطہر القاسمی
21/08/2022

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے