بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتضلعی صدور ونظماء اعلی ٰ کی خدمت میں

ضلعی صدور ونظماء اعلی ٰ کی خدمت میں

محترم المقام جناب صدر/جنرل سکریٹری صاحب! زیدمجدکم، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مزاج گرامی بخیرہوگا۔
جیساکہ آپ کو معلوم ہے کہ مورخہ 26اگست 2021،بروز جمعرات ،جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار، ومعاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی صدارت میں مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی،جس میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار اور ضلعی شاخوں کو مضبوط ومستحکم بنانے کے سلسلہ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے تھے۔
تجویز(5)کے مطابق ضلعی شاخوں کی تشکیل جدید کافیصلہ لیاگیاتھا،اس تجویزکے مطابق ،آپ (صدرمحترم/جنرل سکریٹری/کنوینر) سے گذارش کی جاتی ہے کہ ماہ نومبر 2021کے نصف تک، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی ضلعی تشکیل جدید کرلیں،اس کے لئے درج ذیل باتوں کی طرف توجہ دیں۔
الف:- اپنے اضلاع میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط مدارس کی مکمل فہرست تیار کرلیں،چونکہ انتخابی کاروائی میں دستورکے تحت وہی مدارس شامل ہوں گے جو دارالعلوم دیوبندسے مربوط ہیں۔
ب:- انتخابی کاروائی میں ریاستی دفترسے مشاہد ونگراں کی حاضری ضروری ہے،اس لئے تشکیل جدیدیاباضابطہ تشکیل کی تاریخ کے تعین کے سلسلہ میں ریاستی دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار سے رابطہ کرلیں۔
د:- وہ ادارے دارالعلوم دیوبندسے مربوط نہیں ہے،اوروہ دارالعلوم دیوبند کے نصاب ومنہاج سے جڑکر ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں ،تو ان اداروں کی معاونت فرمائیں،اس کے لئے درج ذیل باتوں کی طرف توجہ دیں۔
ث نتائج امتحان سالانہ
ث فارم برائے رکنیت
ث فارم برائے معلومات
ث صدریاجنرل سکریٹری کی جانب سے معائنہ
ان سارے کاغذات کو ریاستی دفترمیں ارسال فرمادیں۔امیدہے کہ گذارشات پر توجہ دی جائے گی۔فجزاکم اللہ احسن الجزاء ۔والسلام
خالدانورپورنوی،المظاہری
جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار
استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ
7004531317

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے