بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتضروریات زندگی اور مقصد زندگی کو سمجھناضروری ہے:اظفر شہاب

ضروریات زندگی اور مقصد زندگی کو سمجھناضروری ہے:اظفر شہاب

دعاء یونس کے موقع پر مہمانان عظام کی جامعہ مدنیہ آمد، اور اہم خطابات

پٹنہ،پریس ریلیز

ایک ہے ضروریات زندگی اور ایک ہے مقصد زندگی۔ دونوں کو سمجھنا ضروری ہے ، مقصد زندگی کیا ہے ؟ خالق کائنات نے خود واضح کرکے بیان فرمایا ہے کہ ہم نے انسان وجنات کو عبادت کے لئے پیدا کیا، یعنی اللہ کی عبادت ، اس کی رضا اور خوشنودی مقصد زندگی ہے ۔ اور ایک ہے ضروریات زندگی، جیسے رزق حلال کی تلاش، کسب معاش، یہ بھی ضروری ہے ، مگر مقصد زندگی کو نہیں بھولنا ہے، ان خیالات کا اظہار جناب امیر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒ کے داماد جناب اظفر شہاب صاحب نے جامعہ مدنیہ سبل پور کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا: واضح رہے کہ  ریاست بہارکا مشہورومعروف ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں،حسب معمول، آج بھی دعاء یونس کا اہتمام ہوا، جس میں جامعہ مدنیہ کے تمام طلبہ، اساتذہ کے علاوہ پٹنہ علی نگر کے معزز مہمان جناب اظفر شہاب صاحب ، حافظ انصار صاحب نائب امام جامع مسجد علی نگر ،جناب عبدالمجید صاحب نیو عظیم آباد پٹنہ شریک ہوئے، قرآن کریم کی آیات کے ورد اور دعاء یونس کے بعد ایک پروگرام کا انعقادعمل میں آیا،تلاوت کلام پاک اور نعت نبی ﷺ کے بعدمعزز مہمانان نے طلبہ عزیز سے اہم خطاب فرمایا۔جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے معاون مہتمم جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مہمانان عظام کا تعارف کرایا، جامع مسجد علی نگر کے نائب امام حافظ انصار صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جامعہ مدنیہ آکر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے ، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ ،پٹنہ کے سابق پرنسپل حضرت مولانا محمد قاسم صاحب ؒ نے جو باغ لگایا تھا، آپ تمام حضرات مل کر اس کی آبیاری کررہے ہیں ، اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر دے ، اس موقع پر جناب اظفر شہاب صاحب نے طلبہ کے بیچ پر مغز خطاب فرمایا ، انہوں نے کہا: جب انسان محنت کرتاہے ، اور اللہ پر اچھا گمان رکھتاہے تو پھر اللہ کی مدد بھی آتی ہے ، انہوں نے حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ بھی سنایا کہ کس طرح اللہ نے سمندر پر راستہ بنادیا، اور فرعون کو غرق کردیا، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غار ثور میں پناہ لئے ہوئے تھے، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے، دشمن غار ثور تک پہونچ گئے حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے کہا: یارسول اللہ! دشمن یہاں تک  پہونچ گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ڈرو مت اللہ ہمارے ساتھ ہے ، اس واقعہ کے ذریعہ انہوں نے کہا: اللہ پر بھروسہ کیجئے ،اللہ کی مدد آئے گی، مہمان عظام جناب اظفر شہاب صاحب نے گھوم گھوم کر جامعہ مدنیہ کو دیکھا، طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی ، اور بہت ہی خوشی کا اظہار فرمایا، جامعہ مدنیہ کے شعبہ کمپیو ٹر کو بھی دیکھا، دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا،مہمانان عظام کے علاوہ اہم شرکاء میں  جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،مفتی عبدالاحد صاحب، مولانامنہاج الدین صاحب،مفتی محمداکرم صاحب،قاری دستگیر،مفتی خالد انور پورنوی، مفتی احمدعلی، مولاناعبدالغنی،مولانافیاض،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی، مولاناسہیل اخترمظفرپوری،مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمد صالح استوی، مولانامحمداکبر،مولانا عمرفاروق،کے نام شامل ہیں،جناب اظفرشہاب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے