ہوماعلان واشتہاراتصفائی،ستھرائی کو لازم پکڑلو_طلبہ جامعہ سے مفتی عبدالاحد صاحب کاخطاب

صفائی،ستھرائی کو لازم پکڑلو_طلبہ جامعہ سے مفتی عبدالاحد صاحب کاخطاب

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام
(پریس ریلیز)
معمول کے مطابق آج بروز جمعرات، جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام ہوا،جس کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب معاون مہتمم وصدرالمدرسین جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،اس موقع پر جامعہ مدنیہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب نے جامعہ مدنیہ میں تعلیم حاصل کررہے بچوں سے ناصحانہ خطاب بھی کیا،انہوں نے کہا:اسلام میں صفائی،ستھرائی کی بڑی اہمیت ہے،آپ ﷺ نے فرمایاہے کہ:طہارت ایمان کا حصہ ہے،آپ ﷺ خود بھی پاک و صاف رہتے اور اللہ جل شانہ سے یہ دعا کرتے: ’’اے اللہ میں تیری پناہ چاہتاہوںناپاک وگندی چیزوں اور بری چیزوں سے اورشیطان رجیم سے‘‘اللہ جل شانہ کے بارے میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’بے شک اللہ پاک ہے اور پاکی کو پسند کرتا ہے،انہوں نے کہا:اپنے کپڑوں کی صفائی،بدن کی صفائی،کمروں کی صفائی، درسگاہوں کی صفائی،ایک ایک چیزکی صفائی کی طرف خاص توجہ دیناضروری ہے،واضح رہے کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد الحمدللہ دیگرتعلیمی اداروں کی طرح جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں بھی تعلیمی نظام شروع ہوچکاہے،درجہ حفظ،دینیات،ابتدائی عربی سے عربی ہفتم تک کے طلبہ محنتی،قدیم،اورتجربہ کاراساتذہ کرام کی نگرانی میں تعلیم وتربیت میں مصروف ہیں،جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمد قاسم صاحبؒ مہتمم جامعہ اور جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب معاون مہتمم کی قیادت ونگرانی میں جامعہ مدنیہ ترقی کی راہ پرگامزن ہے،معمول کے مطابق آج بروز جمعرات دعائے یونس کا اہتمام ہوا،جس میں تمام اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے،تلاوت قرآن کریم اور نعت نبیﷺ کے بعد اساتذہ کرام نے پندونصائح اور قانین وضوابط سے روشناش کرایا،مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی،مریضوں کی صحت یابی اور ملک کی امن وسلامتی اور جامعہ مدنیہ کی تعمیر وترقی کے لئے دعاء کی گئی۔جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیزدعاء پر دعائیہ نشست اختتام پذیرہوئی۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے