بدھ, 30, نومبر, 2022
ہوماسلامیاتشہر طیبہ کا وہ بازاربڑا پیارا ہے ہم غلاموں کا خریداربڑا پیارا...

شہر طیبہ کا وہ بازاربڑا پیارا ہے ہم غلاموں کا خریداربڑا پیارا ہے مفتی طارق جمیل قنوج

شہر طیبہ کا وہ بازاربڑا پیارا ہے
ہم غلاموں کا خریداربڑا پیارا ہے
مفتی طارق جمیل قنوج
کانپور(شکیب الاسلام) کل بتاریخ 5/اکتوبر بروز بدھ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور شعراء اسلام نے شرکت کی اور بہترین نعتیہ کلام سے سامعین سے نوازا،
گھٹا گنگھور ہوتی جارہی ہے
طلب پرزو ہوتی جارہی ہے
دیار مصطفیٰ دیکھا نہیں ہے
نظر کمزور ہوتی جارہی ہے
قاری تابش ریحان صاحب
شہر طیبہ کا وہ بازاربڑا پیارا ہے
ہم غلاموں کا خریداربڑا پیارا ہے
روز کہتی ہے مدینے میں اتر کر جنت
کملی والے تیرا دربار بڑا پیارا ہے ۔
مفتی طارق جمیل قنوج
چل مدینے چلیں چل مدینے چلیں
پھول جس در سے جاکر ادا لائے ہیں
چاند تارے جہاں سے ضیاء لائے ہیں
جسکو آنکھوں میں حاجی بسا لائے ہیں
جنکی چوکھٹ پہ جبریل نوکر رہیں
چل مدینے چلیں چل مدینے چلیں
قاری اشفاق بہرائچی
مصطفیٰ کی آمد کی برکتیں دیکھو
اس لئے حلیمہ کی بکریاں مہکتی ہیں
پڑھتی رہتی ہیں باطن لا الہ الا اللہ
اس لئے سمندر میں مچلھیاں مہکتی ہیں
قاری عبدالباطن فیضی
ادھر اچھا نہیں لگتا ادھر اچھا نہیں لگتا
مدینے کے سوا کوئی سفر اچھا نہیں لگتا
بسے رہتے ہیں آنکھوں میں مدینے کے حسین منظر
وہاں سے لوٹ کر آو تو گھر اچھا نہیں لگتا
قاری محمد فہیم صاحب پہانوی
شہر طیبہ کا وہ بازاربڑا پیارا ہے ہم غلاموں کا خریداربڑا پیارا ہے مفتی طارق جمیل قنوج
مشاعرہ کی صدارت جناب مولانا مشتاق احمد قاسمی ناظم مدرسہ نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا عبد الماجد قاسمی نے انجام دیا اسکے علاوہ حافظ اسامہ فیضی اور حافظ ذکوان فیضی نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا ، جناب قاری محی الدین صاحب استاذ مدرسہ مظہر العلوم کانپور کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا کنوینر مشاعرہ مولانا محمد خالد قاسمی نے سبھی شعراء کرام کااور آنے والے مہمانوں کا شکریہ اداکیا، مشاعرہ میں خواص طور سے حافظ محمد نعیم صاحب مولانا نعمت اللہ صاحب راجپوری،مولانا عبد الواجد قاسمی حافظ محمد احسان الحق صاحب، حافظ سیف الاسلام صاحب، مولانا فضل رب قاسمی، قاری محمد سفیان صاحب، قاری مہتاب صاحب، مولانا سلیم قاسمی ،حافظ انعام اللہ مفتی رشدان ندوی صاحب شریک رہے ۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے