بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزشہر ارریہ میں ۲۹/نومبر ۲۰۲۲کا اجلاس تاریخی ہوگا

شہر ارریہ میں ۲۹/نومبر ۲۰۲۲کا اجلاس تاریخی ہوگا

*رانی گنج کی میٹنگ میں ذمہ داروں کا اظہار عزم*

====================
آج مورخہ 16/اکتوبر ۲۰۲۲کو مدرسہ فلاح المسلمین عیدگاہ کربلا میدان رانی گنج ضلع ارریہ کے وسیع اور خوبصورت مسجد میں رانی گنج بلاک کے ۳۲/ پنچایت کے ذمہ داروں کی ایک میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ منعقد ہوئ،میٹنگ میں ۲۹/ نومبر ۲۰۲۲کو شہر ارریہ میں حضرت امیر شریعت کی آمد اور اس موقع پر منعقد ہونے والے خصوصی تربیتی اجلاس واجلاس عام کی تیاری اور اس کی کامیابی کے لیے تعاون کے ہر پہلو پر غور ہوا صدر مجلس نے اپنے خطاب میں اجلاس کی اہمیت اور موجودہ حالات میں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی،اور فرمایا کہ امیر شریعت سابع مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی نوراللہ مرقدہ کا ۲۹/نومبر ۲۰۱۵کو ہی ارریہ کی سرزمین پر انتخاب ہواتھا،اس موقع پر ہونے والے اجلاس نے ایک سنہری تاریخ رقم کی تھی،اب اسی ۲۹نومبر۲۲ءکی تاریخ کوان کے فرزند ارجمند مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کے استقبال اور ان کے خطاب کو سننے کی سعادت حاصل ہورہی ہے، یہ اجلاس صرف حضرت امیر شریعت کا استقبال نہیں بلکہ موجودہ وقت میں ملت کے جواہم ترین مسائل ہیں اور جو فتنہ سامانیاں مدارس ومساجد،اوقاف اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف اور اس کی جان ومال کے تحفظ کے تعلق سے پیدا کی جارہی ہے ان کو کس طرح روکااور اس کے مضر اثرات سے کس طرح بچا جاسکتا ہے،ان پہلؤوں پر ملک کے ماہرین علم وفن اور ممتاز علماۓ کرام کاتربیتی اور معلوماتی خطاب ہوگا،نیز امارت شرعیہ کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے طریقے اور نقباءو نائبین نقباء امارت شرعیہ کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کرایا جاۓ،
حاضرین نے پورے جوش ایمانی کے ساتھ اس اجلاس کوتاریخی انداز میں کامیاب بنانے کا عہد کیا،تمام پنچایتوں کیلئے مالی تعاون پر اجلاس میں شرکت کی تحریک کے سلسلے میں ذمہ داران طے کئے گئے،جب کہ بلاک سطح کی بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جن میں جناب مفتی نعیم الدین صاحب ندوی،جناب مفتی دلشاد احمد صاحب نعمانی، جناب مسعود عالم صاحب، جناب محمد اشفاق چیئرمین صاحب جناب محمد اویس صاحب، جناب حاجی محمد عارف صاحب جناب حافظ حسیب صاحب ،جناب قاری نعیم صاحب، جناب حافظ رفیق صاحب، جناب مولانا محمد قاسم صاحب، جناب مولانا دلاور صاحب، جناب حافظ محمد نعمان صاحب اور جناب مکھیا سرور صاحب کے نام شامل ہیں،میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،افتتاحی گفتگو ناظم مجلس مفتی نعیم الدین ندوی صاحب نے کی،قاضی شریعت ارریہ مولانا عتیق اللہ رحمانی نے استقبالیہ کلمات کہے،الحاج اکرام الحق صاحب صدر استقبالیہ کمیٹی ارریہ اور مولانا شاہدعادل قاسمی سکریٹری استقبالیہ ارریہ نے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کے کلمات کہے،
جناب مسعود عالم، جناب عارف حسین،جناب حافظ نعمان ،اور جناب قاری توحید صاحبان نے ارریہ کے لیے اس اجلاس کے فیصلے پر حضرت امیر شریعت مولانا سید محمد ولی فیصل رحمانی،حضرت نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی مدظلہ کا شکریہ ادا کیا،جناب مفتی دلشاد احمد اور مدرسہ فلاح المسلمین کے ناظم جناب مولانا محمد شفیع صاحب نے حاضرین کیلئے شکریہ کے کلمات کہے،صدر مجلس کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئ۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے