بلاک
ارریہ:پلا سی۔ (A.S.)
کے رام نگر کے رہنے والے سجاد عالم نے اپنی بیوی کو اغوا کرنے کے الزام میں پلاسی تھانے میں نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس میں گاؤں کے ہی تبریز عالم کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ سجاد عالم نے ڈھائی سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ اس نے بتایا کہ کچھ دنوں سے بیوی کا رویہ بدل گیا تھا، بتایا کہ زمین بیچ کر بیوی کو تین لاکھ روپے سے زائد رکھنے کودی تھی۔ جب وہ 2 ستمبر کو گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو غائب پایا۔ گھر میں رکھے پیسے اور زیورات بھی غائب تھیں۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس کی بیوی کو گاؤں کے تبریز عالم نے اغوا کیا ہے۔ ۔ یہاں کے ایس ایچ او شیو پوجن کمار نے بتایا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔