شرائط وضوابط

پاسِ ذاتیات

  • نوائے ملت کا نظام آپ سے تبصرے یا رابطے کے لیے نام اور برقی پتے کے سوا کسی چیز کا تقاضا نہیں کرتا۔ آپ کی یہ ذاتی معلومات ہمارے پاس مدتِ غیرمعینہ کے لیے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
  • آپ کے تبصروں اور پیغامات کے تمام تر حقوق آپ کے پاس ہیں سوائے اس کے کہ ان کی نوائے ملت پر موجودگی کی صورت میں ان کا مواد معروف طریق پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • فیس بک یا دیگر سماجی واسطوں کے ذریعے تبصرہ کرنے پر آپ کے متعلقہ کھاتے (account) کی واجبی معلومات استعمال کی جاتی ہیں جن پر مندرجہ بالااصول حسبِ دستور لاگو ہوتے ہیں۔
  • نوائے ملت تنظیمِ مواد کے مشہور نظام ورڈپریس کو کام میں لاکر تشکیل دی گئی ہے جو صارفین کی سہولت کے لیے ان کے آلے میں بعض یادداشتے (cookies) نصب کر سکتا ہے۔ تاہم ان پر آپ کا مکمل اختیار ہے اور آپ جب چاہیں انھیں حذف کر سکتے ہیں۔
  • نوائے ملت پر صارفین و قارئین کے رویے جانچ کر ان کے تجربے میں بہتری لانے کے لیے تحلیلات کا مشہور ترین نظام گوگل اینالیٹکس استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اس نظام کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات کے بارے میں یہاں جان سکتے ہیں اور اسے غیرفعال بھی کر سکتے ہیں۔
  • نوائے ملت پر اشتہارات کے لیے گوگل ایڈسینس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو انٹرنیٹ پر آپ کے رویے اور دلچسپیوں کی پڑتال کر کے آپ کے لیے موزوں ترین اشتہارات پیش کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھی یادداشتے استعمال کیے جاتے ہیں جنھیںں آپ چاہیں تو یہاں سے غیرفعال کر سکتے ہیں۔
  • نوائے ملت کو ہرزہ ناموں (spam) سے بچانے کے لیے ایک خودکار نظام سے مدد لی جاتی ہے جس کے پاسِ ذاتیات سے متعلق اصول اس ربط پر موجود ہیں۔
  • ہم آپ کی شخصی و ذاتی معلومات اورنوائے ملت پر آپ کے تجربے کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہتے ہیں تاہم ویب گاہ کے لیے جگہ کی فراہمی سے لے کر مختلف ضمنی خدمات تک کے لیے تیسرے فریق (third party) سے رجوع ناگزیر ہے جس کے مضمرات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

حقوقِ ملکیت

  • نوائے ملت پر موجود تمام اصلی اور طبع زاد مواد کے ہمہ قسم حقوق بحقِ راحیلؔ فاروق محفوظ ہیں۔
    آپ نوائے ملت پر موجود طبع زاد نوعیت کے مواد کو بلاحوالۂِ مصنف کہیں کسی صورت میں نقل اور شریک نہیں کر سکتے۔
  • آپ نوائے ملت کے اصلی مواد کو کسی صورت میں فروخت یاکاروباری اغراض سے استعمال نہ کرنے کے بھی پابند ہیں۔
  • نوائے ملت کی شناختی علامات از قسم نام، پتا، تصویری، صوتی یا متحرک مواد، روابط وغیرہ بغیر اجازت یا حوالہ کسی صورت میں ذاتی یا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
  • آن لائن مطبوعات میں حوالے کے لیےنوائے ملت کا ربط فراہم کرنا آپ پر لازم ہے۔ بصورت دیگر مصنف اور نوائے ملت کا نام کافی سمجھا جائے گا۔
  • نوائے ملت کے سماجی واسطوں پر شریک کیا جانے والا طبع زاد اور اصلی مواد بھی تمام ترنوائے ملت کی ملکیت ہے جس پر مندرجۂِ بالا قواعد کا اطلاق حسبِ دستور ہو گا۔
  • حقوقِ ملکیت کے قواعد کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اظہارِ برأت

  • نوائے ملت پر موجود تمام مواد محض ادبی، فکری، تفریحی اور معلوماتی غرض سے پیش کیا گیا ہے۔
  • نوائے ملت کے مواد کے کسی بھی طرح استعمال سے متعلق ہمہ قسم مضمرات و نتائج کی ذمہ داری سےنوائے ملت اور منتظمِنوائے ملت مکمل برأت کا اعلان کرتے ہیں۔
  • نوائے ملت پر موجود تمام تر مواد جہاں ہے اور جیسا ہے کی بنیاد پر دستیاب ہے جس سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
  • نوائے ملت منتظم کی مرضی سے یا اس کے بغیر کسی بھی وقت مستقل یا عارضی طور پر بند ہو سکتی ہے۔
  • نوائے ملت پر کسی برقی حملے کی یا حادثاتی صورت میں اس کے استعمال یا اس سے تعلق کے سبب قارئین و صارفین کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری سےنوائے ملت اورمنتظم نوائے ملت بری ہیں۔
  • اس صفحے پر موجود تمام قواعد و ضوابط قارئین و صارفین کی اطلاع کے ساتھ یا اس کے بغیر کسی بھی وقت تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

شرائطِ صرف

  • آ پ نوا ئے ملت اور اس کے مواد کو کسی ایسے غیرقانونی طریق پر استعمال نہ کرنے کے پابند ہیں جس سے نوا ئے ملت یا منتظم نوا ئے ملت کو کسی قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہو۔
  • آپ نوا ئے ملت اور اس کے مواد کو کسی ایسے غیرقانونی طریق پر استعمال نہ کرنے کے پابند ہیں جس سے نوا ئے ملت کے قارئین و صارفین کو کسی قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہو۔
  • آپ نوا ئے ملت اور اس کے مواد کو کسی ایسے غیرقانونی طریق پر استعمال نہ کرنے کے پابند ہیں جس سے کسی بھی فرد یا ادارے کو کسی قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہو۔
  • نوا ئے ملت اور اس کے مواد کے کسی غیر قانونی استعمال کے سبب کسی فرد یا ادارے کو پہنچنے والے نقصان سے نوا ئے ملت اور منتظم نوا ئے ملت بری الذمہ ہوں گے۔
  • نوا ئے ملت پر تبصرہ جات، سماجی واسطوں پر تعامل یا نوا ئے ملت یا منتظمِ نوا ئے ملت سے کسی اور وسیلے سے ارتباط میں آپ پر اخلاق و اقدار کو ملحوظ رکھنا لازم ہے۔
  • آپ کے نوا ئے ملت پر آتے ہی تمام متعلقہ قواعد و ضوابط نافذ سمجھے جائیں گے خواہ آپ ان کا مطالعہ کریں یا نہ کریں۔
  • نوا ئے ملت کے استعمال کا مطلب خودبخود اور خواہ مخواہ یہی سمجھا جائے گا کہ آپ تمام متعلقہ قواعد و ضوابط سے متفق ہیں۔