شاہنوازبدر کی نانی کا انتقال، دربھنگہ کے منسرا میں سپردخاک

40

شاہنوازبدر کی نانی کا انتقال، دربھنگہ کے منسرا میں سپردخاک
دربھنگہ، یکم مارچ:
ضلع کے گورا بورام اسمبلی حلقہ کے منسرا گاؤں میں مکھیا محمود عالم مرحوم کی اہلیہ، ماسٹر عبدالحنان صاحب کی والدہ محترمہ و سماجی کارکن شاہنوازبدرقاسمی کی نانی وصینہ خاتون طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال فرماگئیں، اناللہ واناالیہ راجعون
مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے آبائی وطن منسرا کے مدرسہ عثمانیہ نظامیہ کے احاطہ میں مدرسہ رحمانیہ سوپول کے استاذ حدیث مولانا عبدالرب صاحب نے پڑھائی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا-
شاہنوازبدر کی نانی کی رحلت پر سرکردہ ملی، سماجی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اظہارِ تعزیت پیش کرتے ہوۓ اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے_
مرحومہ کی عمر تقریباً 90سال سے زائد تھیں اور مختلف بیماریوں کی شکار تھیں، پسماندگان میں ایک بیٹا ماسٹر عبدالحنان کے علاوہ 6 بیٹیاں موجود ہیں-
مرحومہ کے شوہر مکھیا محمود عالم، بڑے بیٹے عبدالمنان اور دو صاحبزادی کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے-
نواسہ، نواسیاں، پوتے، پوتیاں اور قریبی رشتہ داروں کا ایک ہرا بہرا اور خوشحال خاندان اپنے پیچھے چھوڑ گئیں ہیں، مرحومہ نیک دل اور انسانیت نواز خاتون تھیں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد میں کبھی بخالت سے کام نہیں لیتی، انتہائی عاجزی، انکساری اور مثالی زندگی کی عملی نمونہ تھیں-
نمازجنازہ میں سہرسہ، چکمکہ، گمروہو، موہن پور، سیٹن آباد، بھلاہی، کمہرہ، للجہ، جلئی، جمال پور، کوٹھرام، بگراسی، سوپول، بلیا، بیک، ناڑی، کمئی، بڑگاؤں، دھپاڑی، منور، کہوا سمیت کئی گاؤں سے بڑی تعداد میں متعلقین اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر مدرسہ امدادیہ دربھنگہ کے صدر المدرسین مولانا نورالہدی قاسمی، مدرسہ رحمانیہ کے استاذ قاری نظام الدین، ضلع پریشد ابوالخیر، دارالعلوم وقف دیوبند کے سابق استاذ مولانا زبیرقاسمی، مکھیا کارو دیوی، پنچایت سمیتی عبدالسلام، امیس یادو، تنظیم اصلاحی فاؤنڈیشن کے صدر نعیم صدیقی وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے_