جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزسی بی ایس ای 10ویں کے امتحان میں امارت شرعیہ جونیئر پروگرام...

سی بی ایس ای 10ویں کے امتحان میں امارت شرعیہ جونیئر پروگرام کے طلبہ کا رہا جلوہ

*سی بی ایس ای 10ویں کے امتحان میں امارت شرعیہ جونیئر پروگرام کے طلبہ کا رہا جلوہ*
پٹنہ: امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے تحت چلنے والے امارت شرعیہ جونیئر پروگرام ، جس میں دسویں بورڈ امتحان کی تین ماہ میں مفت تیاری کرائی گئی تھی۔ سی بی ایس ای بورڈکے میٹرک امتحان میں اس پروگرام کےطلبہ نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس پروگرام کے زیادہ تر بچوں نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر ات حاصل کیے ہیں۔ کل 30 طلبہ میں سے سبھی نےممتاز مقام (Distinction) یعنی 75 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ممتاز نمبرات حاصل کرنے والوں میں مہوش احسن (98%)، محمد ناصر علی (%95)، عارفہ عالم(%95)، ریان احمد (%92)،ارحم فاطمہ(%92)، وقار فضل (%91)،ثانیہ افشاں(%90)، سعدیہ انور(%90)شامل ہیں ۔ امارت شرعیہ جونیئر پروگرام کے زیادہ تر طلبہ و طالبات اپنے سی بی ایس ای 10ویں کے امتحان میں امارت شرعیہ جونیئر پروگرام کے طلبہ کا رہا جلوہاپنے اسکول کے ٹاپر رہے ہیں ۔
بچوں کو دسویں بورڈ کی تیاری کرانے میں جہاں امارت شرعیہ نے مینجمنٹ کی ذمہ داری لی ، وہیں رحمانی تھرٹی نے بچوں کو تعلیم دینے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی ۔ رحمانی تھرٹی کے بہترین استاذ محمد عاصم انصاری اور رمن راج نے طلبہ کا سلیبس تین مہینو ں میں بہترین ڈھنگ سے نہ صرف مکمل کرویا بلکہ ریگولر ٹیسٹ سیریز کے ذریعہ انہیں امتحان کے لیے تیار کیا جس کا نتیجہ نمایاں ہے ۔ یہ پروگرام قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی ، ڈائرکٹر رحمانی تھرٹی محمد عارف علی خان اور ڈائرکٹر رحمانی تھرٹی جونیر پروگرام فراز احمد کی خصوصی نگرانی میں مکمل ہوا۔ب طلبہ و طالبات نے نہ صرف بورڈ امتحان میں اپنا پرچم لہرایا بلکہ رحمانی تھرٹی کے نیٹ(NEET)اور آئی آئی ٹی انٹرنس ٹیسٹ میں یہاں کے زیادہ تر طلبہ پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام سے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات حلقہ پھلواری شریف اور اطراف کے رہنے والے ہیں ، اس حلقہ کے اتنے طلبہ و طالبات کی کامیابی پر علاقہ کے اہل علم و دانش اور سماجی کارکنان میں زبردست خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
ان طلبہ و طالبات کی شاندار کامیابی کے لیے امیر شریعت بہار ،ا ڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مد ظلہ العالی، رحمانی تھرٹی کے سی ای او جناب انجینئر فہد رحمانی صاحب ، نائب امیر شریعت بہار،ا ڈیشہ و جھارکھنڈ حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب، رفعت الرحمن ، شفاء العین، زروۃ الہادی، فیروز رحمانی ، شبیر الہدیٰ، مولانا سہیل احمد ندوی، مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی، مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی، مولانا مفتی سعید الرحمن قاسمی ، مولانا سہیل اختر قاسمی، ڈاکٹر سید نثار احمد ،ڈاکٹر کمال وارث، مولانا قاضی محمد انظار عالم قاسمی، مولانا مفتی محمد سہراب ندوی،مولانا مفتی وصی احمد قاسمی، مولانا محمد ارشد رحمانی، مولانا نصیرا لدین مظاہری، مولانا سید محمد عادل فریدی، وغیرہ نے مبارک باد پیش کی ہیں اوربہتر مستقبل کے لیے دعائیں دی ہیں ۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے