سیرت کا ہر گوشۂ تابناک : ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی

37

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی قابل تقلید اور قابل رہنماء ہے،نبی کی پیدائش سے لے کر وفات تک کوئی بھی چیز کسی سے مخفی نہیں ہے،آپ کی پیدائش ہی کے وقت پوری کائنات روشن اور ⁷ ہوگئی،غرض کی نبی کی پوری زندگی درخشاں اور ہر گوشہ تابناک ہے،

مذکورہ خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور ملک کی معتبر ترین تنظیم مرکزی جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے جامع مسجد مہولی میں اپنے مختصر خطاب میں کہا ،مولانا قاسمی نے کہا کہ امتی کا اپنے نبی پر بہت سے حقوق ہیں،جن میں نبی کی ذات بابرکات پر ایمان لانا،نبی کو آخری نبی تسلیم کرنا،نبی کی عظمت کا اسی طرح معترف ہونا جس قدر صحابہ تھے کہ نبی کے لئے اپنی جان ہر وقت قربان کرنے کے لئے تیار رہتے تھے،نبی سے محبت کامل ایمان کی دلیل ہے اس لئے نبی کو ماننا اور نبی کی ماننا دونوں لازم و ملزوم ہیں،مولانا نے کہا نبی پاک کی پوری زندگی کامل و مکمل نمونہ ہے اور اس کے مطابق زندگی گزارنا ہر مومن فرض منصبی ہے،اور خوش قسمت ہیں جو افراد جن کی زندگی کا ایک ایک قدم نبی کی سیرت وسنت کے مطابق گزرتا ہے، اس موقع پر مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی،مولانا ندیم احمد ثاقبی،استاذ الاساتذہ حافظ عبد الرشید فریدہ مارکیٹ،مولانا سفیان احمد قاسمی،حافظ ابو الوفاء بلہروی،مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمیعۃ العلماء مہاراشٹر،حافظ محمد عیسی،نثار احمد،حاجی اختر عالم،کتاب اللہ مہولی اور محمد حسان ندوی وغیرہ بطور خاص موجود رہے