سنگار میں سرپنچی کے امیدوار الطاف حسین کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

59

میوات کے تاریخی گاؤں سنگار میں سرپنچی کے امیدوار الطاف حسین کے اعزاز میں ادریس خان کی جانب سے ایک شاندار اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کیا اعزازیہ تقریب میں نظامت کے فرائض انجام بخوبی مولانا محمد مبارک میواتی آلی میو نے دئے راجندر مشرا نگر، بلو خان سابق بلاک سمیتی میمبر سنگار،ادریس خان سنگار نے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی الطاف حسین نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج تک سنگار گاوں کی عوام کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ترقی کے معاملے میں سب سے پچھڑا رکھا گیا ہے انہوں نے کہا بجلی، پانی، صحت، جیسے اہم معاملات پر بھی دھیان نہیں دیا گیا تو پھر یہ سرپنچ کس کام کے انہوں نے کہا سرکار کی کتنی اسکیمیں ہیں جو عوام تک پہنچنی چاہئے تھی لیکن سرپنچ کو اپنی جیب بھرنے سے فرصت کہاں ہے جو عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے وقت نکال سکیں انہوں نے کہا اگر عوام نے موقع دیا تو گاؤں کی تصویر بدل کر دکھاؤنگا مجھے پیسوں کا کوئی لالچ نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے سب کچھ عطا فرما رکھا ہے میری سب سے پہلی کوشش یہی ہے کہ عوام کو انکا حق کیسے ملے اس موقع پر عوام نے الطاف حسین کو پگڑی و پھول مالاؤں سے زوردار استقبال کیا