بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزسندیلہ سڑک حادثے کا شکار ہوئے حفاظ کرام کے اہل خانہ سے...

سندیلہ سڑک حادثے کا شکار ہوئے حفاظ کرام کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیلئے نشست کا انعقاد ہردوئی (یاسر قاسمی)

سندیلہ سڑک حادثے کا شکار ہوئے حفاظ کرام کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیلئے نشست کا انعقاد
ہردوئی (یاسر قاسمی)
سندیلہ سڑک حادثے میں اپنی جان جان آفریں کے سپرد کرنے والے تین نوجوان حفاظ کرام کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے آج جمعرات کو قصبے کے ایس، ایس پلازہ میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی، نشست میں علماء وحفاظ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شریک ہوکر غم و اندوہ کے ساتھ متوفیان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ نشست کی صدارت مرحومین حفاظ کے مادر علمی مدرسہ محمود العلوم سندیلہ کے ناظم مولانا الحاج محمد داؤد قاسمی نے کی، اور نظامت دارالعلوم دیوبند کے نوجوان فاضل مولانا محمد وکیل جمالی قاسمی نے کی۔سندیلہ سڑک حادثے کا شکار ہوئے حفاظ کرام کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیلئے نشست کا انعقاد ہردوئی (یاسر قاسمی)
واضح ہو یکم نومبر منگل کو دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کانسمٹکری بانگر مؤ جارہے چھ افراد کی کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 3حفاظ کرام حافظ محمد امان ، حافظ محمد بلال اور حافظ محمد عارف جاں بحق ہوگئے تھے ، جبکہ حافظ محمد عمار شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع کے مطابق حافظ محمد عمار لکھنو کے ایک شفاخانے میں زیر علاج ہیں جن کی طبیعت اب بہتر بتائی جا رہی ہے، ان کی جلد صحتیابی کےلیے مساجد میں مسلسل دعائیں ہو رہی ہیں، وہیں دو حفاظ حافظ محمد ثاقب اور حافظ محمد عزیز بالکل صحت یاب ہیں، اپنے گھر پر ہیں۔مرحومین حفاظ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے منعقدہ نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد داؤد قاسمی نے کہاسندیلہ سڑک حادثے کا شکار ہوئے حفاظ کرام کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیلئے نشست کا انعقاد ہردوئی (یاسر قاسمی) یہ دردناک حادثہ  صرف مرحومین کے اہل خانہ ہی کے لئے نہیں سب کیلئے غمناک ہے، اہالیاں قصبہ سسکیاں لے رہے ہیں، ہر آنکھ نم ہے۔ مدرسہ محمود العلوم کے استاذ مفتی عبد السبحان قاسمی نے صدمے پر صبر اور اس پر ملنے والے اجر پر روشنی ڈالتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔مفتی عبد القادر ندوی نے گہرے رنج وغم کے ساتھ تعزیتی کلمات کہے، علاوہ ازیں مدرسہ محمود العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا محمد یامین مظاہری،  دارالعلوم دیوبند کے فاضل مولانا مفتی محمد یامین قاسمی، معہد البشیر الاسلامی کے ناظم وبانی الحاج جمیل احمد انصاری ، حاجی محمد نظام، مولانا محمد قمر مظاہری ،مولانا محمد نصرت مظاہری ، مفتی محمد شعیب قاسمی پرنسپل مدرسہ احیاء العلوم سندیلہ، مولانا محمد نفیس قاسمی ، مولانا محمد اعجاز ندوی نے بھی تعزیت پیش کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا، خادم ملت مسٹر عبدالولی صدیقی نےکہا  موت  برحق ہے ، مراحل مختلف ہیں، کوئی جوانی میں فوت ہوتا ہے تو کوئی بچپن میں ، تو کوئی بڑھاپے میں لقمۂ اجل بن جاتا ہے،قاری محمد عامر  کی تلاوت کلام اللہ سے نشست کا آغاز ہوا۔ کنوینر مولانا وکیل احمد جمالی قاسمی نے اظہار تشکر کیا، دعا پر نشست ختم ہوئی ، اس موقع پر حافظ محمد تسلیم ، حافظ محمد شعیب ، نور عالم ، مولانا محمد سلمان شہیدی، مولانا محمد ندیم شہیدی ودیگر موجود رہے۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے