سمر یا واں کو ضلع کا ماڈل گاؤں بنانے کا عہد، محمد احمد/ابرار احمد

168

سمر یا واں کو ضلع کا ماڈل گاؤں بنانے کا عہد،
محمد احمد/ابرار احمد

سمریاواں میں پانی نکاسی کے لئے کام ہوا شروع،

سنت کبیر نگر۔ ضلع کے بلاک سمر یا واں
کی سب سے بڑی گرام پنچایت سمریاواں میں برسات کے دستک دینے پر صفائی مہم شروع ہوگئی ہے۔
پیر کے روز گاؤں کے پردھان ابرار احمد نے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوامی سہولت کے لئے کام نالہ کی صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔سمر یا واں گاؤں کو بلاک ہیڈ کوارٹر سے ملانے والی مرکزی سڑک پر برسوں سے گندگی سے پھیلا ہوا پانی آمد و رفت میں پریشانی کا سبب بنا ہوا تھا۔ نالوں کی صفائی بڑے پیمانے پر شروع ہوئی جس میں درجنوں مزدوروں نے مل کر کام کیا۔
گاؤں کے سربراہ ابرار احمد اور ضلع پنچایت ممبر محمد احمد نے بتایا کہ نکاسی آب گاؤں کا سب سے بڑا مسئلہ تھا ۔ بارش کے دنوں میں گاؤں کو ملانے والی یہ بڑی سڑک مہینوں تک گندے پانی سے بھری پڑی رہتی تھی۔آنے جانے میں بہت تکلیف ہوتی تھی۔ .اب اس نالے کی صفائی سے اس سے نجات مل جائے گی۔ بی ایم سی ٹی اور کیشوا پور روڈ کے بھی صفا ئی کرائی گئی۔ بارش کے پانی کی وجہ سے سیکڑوں بیگھا دھان کی فصل متاثر ہوتی تھی۔
محمد احمد اور ابرار احمد نے بتایا کہ گرام پنچایت سمریاواں کو بلاک اور ضلع کی ماڈل ولیج بنانے کا عہد لیا گیا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے گاؤں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔اس کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ ذمہ دار افسران سے بھی تعاون کی توقع کی جاتی ہے۔
نکاسی آب کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش سے دیہی عوام بہت خوش ہیں۔محمد شمیم ​​رانا ، عبدالعظیم ، فیروز احمد ندوی ، وسیم احمد ، اشفاق احمد ، محمد صادق وغیرہ نے نکاسی آب کے مسئلے کو ترجیح دیتے ہوئے اس کام کو پورا کرنے پر سراہا ہے۔
رام جنک ، پی سی گپتا ، حاجی زبیر احمد ، ذکاء اللہ ، نہال احمد منہاج اختر وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا
گاؤں کے سربراہ ابرار احمد نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ وہ گاؤں کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے میں تعاون کریں۔ سبھی لوگ کچرا کو کچرے کے نالیوں میں پھینکنے کے بجائے ایک کارنرجگہ پر جمع کریں ۔ گرام پنچایت کی جانب سے اسے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے