جمیعۃ علماء ہند کے قیام کا مقصد بلاتفرقہ تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کو دلانا اور ان کی ہر ممکن امداد کرنا ہے ،جمعیۃ علماء اپنے قیام سے آج تک بحمدللہ اپنے مقاصد کی طرف رواں دواں ہے اور کارکنان مقصد کو بروئے کار لانے میں جد وجہد میں لگے رہتے ہیں، غلط مقدمات میں پھنسے نوجوان کو رہا کرانا ہو یا فساد زدہ اور آفات سماویہ سے متأثرین افراد کو امداد فراہم کرانا، ہر میدان میں جمیعۃ کے کارکنان پیش پیش رہتے ہیں بلا تفریق مذہب تمام متأثرین کو مدد فراہم کرانا ان کا مقصد ہوتا ہے، اسی جمیعۃ علماء کے تحت مطابق 08/09/2021 بروز بدھ کو سری رام پور ڈیہہ میں اور اس سے قبل 31/08/2021 بروز منگل کو رنگرہ نوگچھیا میں جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر جمیعۃ علماء ہند کی ہدایت پر نواسہ شیخالاسلام حضرت مفتی سلمان صاحب منصورپوری اداماللہظلہ نائب امیر الہند وسرپرست جمیعۃ علماء مرادآبادکے مشورے سے جناب قاری نجیبالرحمن صاحب قائم مقام صدر جمیعۃ علماء شہر مرادآباد کی قیادت میں سیلاب متأثرین کے درمیان ریلیف کا عمل انجام پایا، بلا تفریق مذہب دونوں جگہ تقریباً سو (100) گھروں میں راشن کٹ تقسیم کیے گئے ایسے موقع پر جبکہ کہیں سے بھی مدد فراہم نہ ہوپائی تھی جمیعۃ کے اس عمل نے عوام وخواص کے دل میں اپنی جگہ بنالی، ہر ایک نے خلوص دل کے ساتھ نم آنکھوں سے جذبۂ تشکر کا اظہار کیا، اور دل کی عمیق گہرائیوں سے جمیعۃ اور اس کے کارکنان کو دعاؤں سے نوازا ۔
اس موقع پر چند حضرات کے نام شمار نہ کرانا ان کے ساتھ ناانصافی مانی جائے گی کیونکہ ان کی کوشش اور جد وجہد کے بغیر اس عمل کو انجام دینا دینا ناممکن کے درجہ میں تھا جن میں حاجی عبدالرقیب صاحب کوروڈیہ سابق نائب صدر جمیعۃ علماء بھاگلپور، مولانا احسان الحق صاحب کھریک نوگچھیا ناظم جمیعۃ علماء نوگچھیا، مولانا انصارالحق صاحب بھاگلپور، جناب اطہر صاحب نوگچھیا، حکیم محمد حسیب صاحب بھاگلپور، حاجی معینالدین صاحب بھاگلپور، مولانا منصور صاحب بھاگلپور، ماسٹر نعمان صاحب سری پور ڈیہہ بھاگلپور وغیرہم سرفہرست ہیں اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین
پیش کردہ:- عمرفاروق قاسمی بھاگلپوری نائب سکریٹری جمیعۃ علماء گوراڈیہہ بھاگلپور بہار